Topics
حضرت داتا گنج بخشؒ فرماتے ہیں کہ میں حضرت بلالؓ کے روضہ پر سویا ہوا تھا۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضورﷺ ایک بوڑھے کو بچے کی طرح گود میں لئے ہوئے شہر میں تشریف لا رہے ہیں۔ میں نے فرط محبت میں دوڑ کر حضورﷺ کے پائے مبارک کو بوسہ دیا۔ میں سوچ رہا تھا کہ آپﷺ نے فرمایا ابو حنیفہؒ ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔