Topics

* حضرت ابو عمران واسطیؒ

ابو عمران واسطیؒ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ سے حضورﷺ کی قبر اطہر کی زیارت کے لئے چلا۔ جب میں حرم سے نکلا مجھے اتنی سخت پیاس لگی کہ میں اپنی زندگی سے مایوس ہو گیا۔ میں اپنی جان سے مایوس ہو کر ببول کے درخت کے نیچے بیٹھ گیا۔ دفعتاً ایک شہسوار سبز گھوڑے پر سوار میرے پاس آئے۔ ان کے ہاتھ میں ایک گلاس تھا۔ انہوں نے مجھے پینے کو شربت دیا۔ انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ تم کہاں جا رہے ہو؟ میں نے کہا۔ مدینہ طیبہ حاضری کا ارادہ ہے۔ اس شخص نے کہا۔ جب تم حضورﷺ اور حضرات شیخین کی خدمت میں سلام عرض کر چکو تو یہ عرض کر دینا کہ رضوان نے آپ تینوں کی خدمت میں سلام بھیجا ہے۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔