Topics

* حاجی سید محمد انورؒ

حاجی سید محمد انورؒ فرماتے ہیں کہ حج سے واپسی پر مجھ پر ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ لوگ گمان کرنے لگے کہ میں باؤلا ہو گیا ہوں۔ ہر وقت سکر کی کیفیت طاری رہتی تھی۔

اسی زمانے میں حاجی سید عابدؒ تشریف لائے۔ آپؒ نے فرمایا:

’’ایک بات کہنا چاہتا ہوں جو میں نے اب تک کسی پر ظاہر نہیں کی ہے۔ آپ بھی میری زندگی میں کسی پر ظاہر نہیں کیجئے گا۔ میں نے حرم شریف میں بعض انبیاء علیہ السلام کی زیارت بیداری کے عالم میں کی ہے۔‘‘


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔