Topics

گرمی دانے

 

اسباب

شدید گرمی، بہت گرم کپڑے پہننا، گرم اشیاء زیادہ کھانا، حبس کی وجہ سے پسینہ آنا، زیادہ دیر دھوپ میں رہنا اور آگ کے سامنے زیادہ دیر تر بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے گرمی دانے نکلتے ہیں۔

علامات

مسامات میں سے Acidityخارج ہونے سے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں۔ کبھی یہ دانے الگ الگ ہوتے ہیں اور کبھی ان دانوں کا گچھا بن جاتا ہے۔ گرمی دانے مرجھاتے رہتے ہیں اور روزانہ نئے دانے نکلتے رہتے ہیں۔ یہ دانے کبھی سرخ اور کبھی سفید ہوتے ہیں۔ ان میں ایسی جلن اور چبھن ہوتی ہے جیسے سوئیاں چبھو دی گئی ہوں۔ مریض بے چین ہو جاتا ہے۔

علاج

۱۔       آسمانی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      سبز رنگ پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے

۳۔      سفید رنگ پانی دن میں ایک بار

۴۔      پانی کو صاف برتن میں صبح دس بجے سے دو بجے تک کھلی دھوپ میں رکھیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر غسل کریں۔ پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے برف استعمال کی جا سکتی ہے

۵۔      نیم کے سبز رنگ پتے پانی میں جوش کر کے پانی کو ٹھنڈا کر کے نہانے سے گرمی دانے ختم ہو جاتے ہیں۔

پتی اچھلنا

اسباب

یہ مرض کسی مخصوص غذا کے کھانے، تیز گرم ادویات کے استعمال سے الرجی اور بدہضمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

علامات

کبھی یہ شکایت آہستہ آہستہ بڑھتی ہے اور کبھی تمام جسم پر گول گول سرخی مائل دھبے پڑ جاتے ہیں۔ جن میں جلن اور شدید خارش ہوتی ہے اور پھر وہ جلدی غائب بھی ہو جاتے ہیں۔ ہلکا سا بخار بھی ہو جاتا ہے۔

علاج

۱۔       سبز رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نیلا رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      زرد رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔      آسمانی رنگ کی روشنی پورے جسم پر آدھے گھنٹے تک ڈالیں

داد

اسباب

ایک خاص قسم کے فنگس سے ہوتا ہے۔

داد کا مرض بدہضمی، ثقیل اور غلیظ غذا کھانے، عرصہ تک غسل نہ کرنے، میٹھی چیزیں زیادہ کھانے اور بھیگے ہوئے کپڑے پہننے سے ہوتا ہے۔

علامات

جلد بالوں اور ناخنوں کا یہ مرض جب کھوپڑی پر نمودار ہوتا ہے تو ایک چھوٹے سے نشان سے شروع ہوتا ہے۔ یہ داغ پھیلنے لگتا ہے، بال اڑ جاتے ہیں۔ جلد پر کسی جگہ داد ہو تو انگوٹھی کی طرح گول گول نشان ہوتے ہیں۔ اس نشان کی سطح خون کی زیادتی کے باعث سرخی مائل ہوتی ہے۔ کبھی اس میں پیپ پڑ جاتی ہے کبھی جلد خشک ہو جاتی ہے اور اس پر مچھلی کی کھال کی طرح چھلکے بن جاتے ہیں اور جب جلد کی سطح مرطوب ہوتی ہے تو ایک تہہ بن جاتی ہے۔

علاج

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔      سبز رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔      قرمزی رنگ پانی رات

۴۔      دن کے وقت آسمانی شعاعوں کا تیل متاثرہ جگہ پر مالش کریں

۵۔      رات کے وقت سبز شعاعوں کا تیل مالش کریں

۶۔      نیلی روشنی متاثرہ جگہ پر روزانہ سات منٹ تک ڈالیں

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)