Topics
علامات
یہ ایسی نفسیاتی بیماری ہے
جس میں مریض کے ذہن میں بار بار ایک ہی خیال آتا ہے۔ مریض اس خیال کو نظر انداز کرنے
کی کوشش کرتا ہے تو پریشانی مسلط ہو جاتی ہے۔ اعصاب میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔
اس تکرار خیال کے نتیجے میں
مریض ایک ہی عمل بار بار دہراتا ہے۔ بار بار ہاتھ دھوتا ہے، بار بار چٹخنی لگاتا ہے،
بار بار دعا کرتا ہے، کچھ گنتا ہے تو بار بار شمار کرتا ہے، کچھ پڑھتا ہے تو پڑھتا
ہی رہتا ہے، کوئی ورد کرتا ہے تو ہر وقت زبان پر وہی ورد رہتا ہے۔ مریض کو اس بات کا
احساس ہوتا ہے کہ یہ خیالات کسی بیرونی ایجنسی (Agency) یا شخص کی طرف سے نہیں ہیں
بلکہ اس کے اپنے دماغ میں پیدا ہو رہے ہیں اور یہ تکرار خیال اور تکرار عمل غیر فطری
اور غیر ضروری ہے۔ لیکن وہ اپنے آپ کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔
علاج
۱۔ فیروزی رنگ پانی دوپہر
و رات کھانے کے بعد
۲۔ آسمانی رنگ پانی صبح و شام
۳۔ دن میں ایک مرتبہ آسمانی
روشنی تالو پر پندرہ منٹ تک ڈالیں
۴۔ مریض کو تکرار عمل سے بار
بار روکا جائے اور اسے یہ باور کرایا جائے کہ بار بار ایک عمل کرنا یا بار بار ہاتھ
دھونا بیماری ہے
۵۔ نرگس کے پھولوں کا گلدستہ
ہر تیسرے روز کمرے میں رکھا جائے
۶۔ مقوی دل اور مقوی دماغ دوا
کھلائی جائے
نوٹ: اس سلسلہ میں عظیمی دواخانہ کی دوا قرص مقوی دماغ
حب جدوار اور سچے موتیوں کا خمیرہ مفید ثابت ہوا ہے۔
زیادہ غصہ کرنے اور اعصابی
تناؤ سے سر کے پچھلے حصہ میں سر درد شروع ہو کر پورے سر میں پھیل جاتا ہے۔ اگر یہ درد
بار بار ہو تو مستقل مرض بن جاتا ہے۔ دورے کے وقت سر میں ہڈیاں اور رگیں تنی ہوئی محسوس
ہوتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے سر جکڑ لیا گیا ہے یا سر کو کسی شکنجہ میں ڈال دیا گیا
ہے۔ اونچی آواز بہت زیادہ اونچی سنائی دیتی ہے اور آواز چوٹ کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
زیادہ زور سے سر ہلنے پر آنکھوں کے سامنے شرارے ناچتے ہیں۔
علاج
۱۔ سبز رنگ پانی صبح دوپہر
شام
۲۔ نیلا رنگ پانی کھانے سے
پہلے
۳۔ زرد رنگ پانی کھانے کے بعد
۴۔ صبح شام رات سبز رنگ ریشمی
کپڑے کو پیروں سے ملیں
۵۔ آسمانی رنگ تلوں کا تیل
سر میں جذب کریں۔ مالش ہلکے ہاتھ سے کی جائے۔ دورہ کی صورت میں آسمانی رنگ کی روشنی
پانچ سے دس منٹ تک سر پر ڈالیں اور پھر ہرے رنگ کی روشنی تین منٹ تک ڈالیں
۶۔ مریض وقت ضائع نہ کرے پھول
پھلواری لگانے میں وقت لگائے
۷۔ مختلف رنگوں کے پھولوں کا
گلدستہ کمرے میں میز پر سجائے
۸۔ روزانہ صبح سیر کرے
۹۔ شعر و شاعری اور دیگر فنون
لطیفہ میں دلچسپی لے
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)