Topics
اس سے مراد جسم کے اندر خون
میں سرخ خلیوں کی کمی واقع ہونا ہے۔ خون میں ہیموگلوبن (Haemoglobin) کی مقدار مردوں میں 13gm/dlاور عورتوں میں 12gm/dlسے کم ہو جائے تو یہ انیمیا
کی علامت ہے۔ ہیموگلوبن کی مقدار خون کی رپورٹ سے معلوم ہو جاتی ہے۔
مردوں میں ہیمو گلوبن کی نارمل
مقدار 13 - 18 gm/dlہے۔
عورتوں میں ہیموگلوبن کی نارمل
مقدار 11.5 - 16.5 gm/dlہے۔
اسباب
۱۔ سرخ خلیوں کی پیداوار میں
کوئی خرابی واقع ہو جائے (مثلاً جسم میں آئرن کی کمی، وٹامن بی کی کمی، تھیلسیمیا،
ہڈی کے گودے کا کام چھوڑ دینا)۔
۲۔ سرخ خلیوں کی نارمل سے زیادہ
ٹوٹ پھوٹ اور خاتمہ (مثلاً خون کا ضیاع ہیموگلوبن کی بیماریاں یا کچھ دواؤں
مثلاً اینٹی بائیوٹک کونین
(Quinin) اور کینسر کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات کاری ایکشن۔
علامات
انیمیا کے مریض عام طور پر
تھکاوٹ غشی طاری ہونے آنکھوں کے آگے اندھیرا چھانے اختلاج قلب اور بعض صورتوں میں منہ
کے کنارے پھٹ جائے زبان کی سوزش اور ہڈیوں کے درد کی شکایت کرتے ہیں لیکن بعض مریض
تشخیص ہونے تک بالکل ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں۔
علاج
۱۔ سرخ رنگ پانی صبح و شام
۲۔ نارنجی رنگ پانی دوپہر کھانے
کے بعد
۳۔ گلابی رنگ پانی عصر کے بعد
اور رات کا کھانا کھانے سے ڈھائی گھنٹے پہلے
۴۔ ریڑھ کی ہڈی پر سرخ رنگ
کی روشنی روزانہ پندرہ منٹ تک ڈالیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)