Topics
اسباب
غلیظ اور ٹھنڈی چیزیں زیادہ
کھانے سے برف کا پانی بکثرت پینے سے اور ریاح کی وجہ سے گردے میں کھچاوٹ پیدا ہونے
سے درد گردہ کی شکایت ہو جاتی ہے۔ پتھری گردے سے مثانہ کی طرف جانے سے غیر صاف پانی
پینے اور ایسی غذائیں استعمال کرنے سے جن سے گیس بنتی ہو اور پیشاب کم آنے سے یہ مرض
ہوتا ہے۔
علامات
کمر میں گردے کے مقام پر سخت
درد ہوتا ہے۔ تکلیف کی شدت سے مریض ماہی بے آب کی طرح لوٹتا اور تڑپتا ہے۔ بار بار
پیشاب کی حاجت ہوتی ہے مگر پیشاب خارج نہیں ہوتا اگر آتا بھی ہے تو قطرہ قطرہ ٹپکتا
ہے۔ پتھری کی وجہ سے ہو تو خون آمیز پیشاب آتا ہے۔ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، آنکھوں
کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے۔ نبض باریک اور کمزور چلتی ہے، متلی اور قے ہوتی ہے۔ ریاحی
درد میں درد ایک جگہ قائم نہیں رہتا، ادھر ادھر پھرتا ہے اور گردہ کے مقام پر بوجھ
نہیں ہوتا۔
علاج
۱۔ نارنجی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
کھانے سے پہلے
۳۔ جامنی رنگ کا پانی صبح و
شام
۴۔ پتھری کے لئے جامنی رنگ
کی روشنی گردوں کے مقام پر صبح پندرہ منٹ نارنجی روشنی شام بیس منٹ تک ڈالیں
۵۔ سبز شعاعوں کا تیل گردوں
کی جگہ دائروں میں مالش کریں
۶۔ زرد شعاعوں کا تیل پیٹ پر
دن میں ایک وقت مالش کریں
اسباب
گردوں، گردوں کی نالی (Ureter) اور مثانہ میں بیکٹیریا
کی وجہ سے انفیکشن ہو جاتا ہے۔ مثانہ اور پیشاب کی نالی کا انفیکشن گردوں کے انفیکشن
سے زیادہ عام ہے۔
علامات
اس میں مریض کو بار بار پیشاب
کرنے کی حاجت ہوتی ہے۔ پیشاب کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ پیٹ کے نچلے حصے (پیڑو) میں درد
ہوتا ہے۔ پیشاب میں خون بھی آ جاتا ہے۔ پیشاب میں بیکٹیریا کی بڑی تعداد موجود ہوتی
ہے۔
علاج
۱۔ گہرا نیلا رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
۳۔ نیلی روشنی مثانہ پر رات
اور دن میں پانچ پانچ منٹ تک ڈالیں
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)