Topics
سائنسی تحقیق سے یہ نتائج سامنے آئے ہیں کہ
نام نہاد ٹھنڈی سفید فلوریسنٹ ٹیوب لائٹ کی گلابی مائل روشنی میں نر پودے تو خوب بڑھے
لیکن مادہ پودے مرجھا گئے۔ اس کے برخلاف دن کے مانند سفید بلب نے جو نیلگوں روشنی خارج
کرتے ہیں مادہ پودوں کو تو خوب بڑھایا لیکن نر پودوں کو نقصان پہنچایا۔
پودوں کی افزائش بلب کی روشنی میں جاری تو
رہتی ہے لیکن پھول اتنی جلدی نہیں نکلتے جتنی قدرتی روشنی میں نکلتے ہیں۔
وہ جانور جو ٹیوب لائٹ میں رکھے گئے ان پر
بھی پودوں کی طرح ردعمل ہوا۔ انہیں قدرتی ماحول میں رکھا گیا تو ان کے بچوں میں نر
اور مادہ کی تعداد برابر تھی۔ جن جانوروں کو گلابی روشنی میں رکھا گیا پودوں کی طرح
سب کے سب نر تھے لیکن نیلگوں روشنی میں رہنے والے جانوروں کے بچے سارے کے سارے مادہ
تھے۔
جب سے دنیا وجود میں آئی ہے زندگی قدرتی روشنی
میں پھل پھول رہی ہے۔ سورج کی روشنی سے جسم میں وٹامن ڈی بننے کا عمل جاری ہے۔ روشنی
آنکھوں میں داخل ہو کر دیکھنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
پولٹری انڈسٹری والے جانتے ہیں کہ روشنی جو
چوزوں کی آنکھوں کے ذریعہ سے ان کے بلغمی غدود (Pitutary
Gland) کو تحریک دیتی ہے، سے انڈوں
کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بہت ہی کام کی بات ہے۔ یہ غدود نہ صرف چوزوں میں
بلکہ دوسرے جانوروں اور انسانوں میں بھی ایسا مرکزی کردار ادا کرتا ہے جو جسم کے غدودی
نظام میں توازن برقرا رکھتا ہے۔
بڑھاپے میں جسم کے اندر عروق خارج کرنے والے
غدود عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ غدود جو بڑھاپے
سے متاثر ہوتے ہیں تھائی رائیڈ غدود بلغمی غدود ایڈرنیل غدود اور جنسی غدود ہیں۔ یہ
تمام غدود بالائے بنفشی لہروں اور سورج کی روشنی سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
جو اشخاص اس قسم کا علاج کروا چکے ہیں وہ بے
شمار فوائد گنواتے ہیں۔ موٹے لوگوں کا موٹاپا ختم ہو گیا اور دبلے پتلے لوگ موٹے ہو
گئے۔
سردی کے زمانہ میں روشنی ترچھی پڑتی ہے چنانچہ
اس میں زیادہ قوت اور طاقت نہیں ہوتی۔ صرف جاڑے کے زمانے میں ہی روشنی کی قلت نہیں
ہوتی بلکہ نوے فیصد (90%) لوگ جو دفتروں کارخانوں میں زندگی گزارتے ہیں وہ بھی روشنی
کی قلت کا شکار ہوتے ہیں۔
زندگی روشنی سے شروع ہوتی ہے، روشنی ہی زندگی
کو برقرار رکھتی ہے اور روشنی پر ہی زندگی ختم ہو جاتی ہے۔ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت
کا دارومدار اس بات پر ہے کہ روشنی اور رنگوں کا توازن برقرار رہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)