Topics

نمونیا

 

اسباب

پھیپھڑوں کے انفیکشن کو نمونیا کہتے ہیں۔ اس کی وجوہات میں وائرس بیکٹیریا اور Fungusشامل ہیں۔

علامات

نمونیا کے مرض میں عام طور پر مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں۔

۱۔       بخار ہوتا ہے ایسا بخار جو کپکپی کے بعد سردی لگ کر چڑھے اور مستقل ہو۔

۲۔      سینے کا درد

۳۔      سانس لینے کی رفتار بڑھ جاتی ہے

۴۔      بلغم کے ساتھ کھانسی

۵۔      سینے کے ایکسرے (X-Ray) میں نمونیا کی جگہ سفید دھبہ نظر آتا ہے

علاج

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نیلی شعاعوں کا تیل سینہ پر پھیپھڑوں کی جگہ کمر پر دائروں میں مالش کریں

۳۔      سبز شعاعوں کا تیل پسلیوں پر انگلیوں کے پوروں سے مالش کریں۔

ٹی۔بی

یہ مرض جسم کے ہر حصے میں ہو سکتا ہے لیکن عموماً پھیپھڑوں اور آنتوں سے شروع ہوتا ہے اور اگر علاج نہ کیا جائے تو پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔

اسباب

ٹی۔بی ایک بیکٹیریا مائیکوبیکٹیریم ٹیوبر کلوسس (Mycobactarium Tuberculosis) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ مرض عام طور پر بوڑھوں اور کم آمدنی والے لوگوں میں ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جن کا جسمانی و دماغی نظام کمزور ہو وہ بھی ٹی بی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ مرض عام طور پر زیادہ عمر ہونے، غذا کی کمی، پریشانی اور صحیح آب و ہوا میسر نہ ہونے سے ہوتا ہے۔

علامات

ٹی بی میں وزن کم ہو جاتا ہے۔ بھوک کم لگتی ہے۔ شام کے وقت پسینہ آتا ہے اور ہلکا بخار ہوتا ہے۔ کھانسی آتی ہے، بلغم نکلتا ہے اور بلغم میں خون شامل ہوتا ہے۔ پرانی ٹی بی میں آنکھوں کے سفید ڈیلے نیلگوں دیکھے گئے ہیں۔

علاج

۱۔       سرخ رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نیلا رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      نارنجی رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔      پھیپھڑوں پر نارنجی روشنی ڈالیں

۵۔      سینے پر نارنجی تیل اور کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ نیلے تیل کی مالش کریں

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)