Topics
پھیپھڑوں میں جب کوئی رطوبت
بنتی ہے اور پھیپھڑے اسے باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس حالت کو کھانسی کہتے ہیں۔
کھانسی کبھی سردی کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی گرمی اور خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
شکایات و علامات
بچوں کو کھانسی دورہ کی شکل
میں آتی ہے۔ سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز آتی ہے۔ سانس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور
بچے کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔ بھوک کم ہو جاتی ہے اور بچہ چڑچڑا ہو جاتا
ہے۔
بلغمی مزاج بچوں اور بوڑھوں
کو سردی کے موسم میں کھانسی زیادہ ہوتی ہے۔ رات کو سوتے وقت اور صبح کے وقت کھانسی
زیادہ ہوتی ہے۔ سفید زردی مائل بلغم نکلتا ہے۔ بعض دفعہ نیلے رنگ کا لیس دار بلغم خارج
ہوتا ہے۔ سینہ اور حلق میں خراش معلوم ہوتی ہے۔ اگر اس قسم کی کھانسی کا پرہیز کے ساتھ
علاج نہ کیا جائے تو پھیپھڑوں میں زخم بن جاتے ہیں۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ آسمانی رنگ کی روشنی کمر
پر ڈالیں
۳۔ نارنجی رنگ پانی دوپہر و
رات کھانے کے بعد
۴۔ سبز اور نارنجی شعاعوں کا
تیل ہم وزن ملا کر پسلیوں پر ہلکے ہاتھ سے دائروں میں اوپر سے نیچے مالش کریں۔
اسباب
کئی قسم کے وائرس جراثیم آلود
پانی Unhygienicدودھ نپل (چوسنی) غیر صاف شدہ فیڈر مکھیاں۔
علامات
پتلے آبی سبزی مائل پاخانے
آتے ہیں۔ کبھی کبھی ان میں خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔ جسم کے اندر پانی کی شدید قلت
ہو جاتی ہے اور اگر بروقت علاج نہ ہو تو موت واقع ہو سکتی ہے۔
دفاعی تدابیر
بچوں کو جہاں تک ہو سکے مائیں
اپنا دودھ پلائیں۔ ماؤں کو دودھ والی بوتلوں اور دوسرے برتنوں کو صاف اور جراثیم سے
پاک کرنے کے متعلق عملی اور زبانی تعلیم دی جائے۔ چار ماہ تک بچہ کے لئے ماں کا دودھ
پوری غذا ہے۔ کوئی اور چیز دینے کی ضرورت نہیں۔
جب تک اسہال ختم نہ ہو جائیں
بچے کو سوائے گلوکوز یا نمک والے پانی کے کوئی پانی نہ دیں یا او آر ایس پلائیں تا
کہ بچے کے جسم میں پانی کی قلت نہ ہو۔ جب تک پاخانے کا رنگ طبعی حالت میں نہ آئے دودھ
نہ دیں۔
علاج
اسہال زیادہ ہونے کی صورت
میں چائلڈ سپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ لاپرواہی نہ کریں۔
۱۔ زرد رنگ پانی صبح و شام
ایک ایک چمچہ
۲۔ دستوں میں اگر خون بھی آتا
ہو تو زرد رنگ پانی پلانے کے بعد ایک ایک گھنٹہ کے وقفہ سے آسمانی رنگ پانی دیں
۳۔ زرد شعاعوں کا تیل یا مرہم
زرد ناف کے چاروں طرف انگلیوں کے پوروں سے مالش کریں
احتیاط: پانی اور دودھ ہر حال میں جراثیم سے پاک ہونا چاہئے۔
اسباب
غذا میں لحمیات اور قوت بخش
اجزاء کی کمی متعدی امراض، معاشی حالات، دانتوں کا نکلنا، پیٹ میں کیڑے اور اس بات
کا علم نہ ہونا کہ ماں کا دودھ چھڑانے کے بعد بچوں کو کون سی غذا دی جائے۔
علامات
نشوونما میں کمی، وزن میں
کمی، جسم میں پانی کی کمی، سوکھ کر کانٹے کی طرح ہو جانا بغیر کسی وجہ کے بار بار بخار
ہونا، ہاتھ پیروں کا تشنج، آنکھوں کے ڈیلے اوپر چڑھنا، چڑچڑا ہونا، خواب میں چونک کر
اٹھنا، چیخ چیخ کر رونا، دوسروں کو نوچنا، مرض ام الصبیان کی علامت ہے۔
علاج
۱۔ نیلا رنگ پانی دن میں ایک
بار
۲۔ زرد رنگ پانی شام کھانے
کے بعد
۳۔ نارنجی رنگ پانی صبح و شام
۴۔ نارنجی شعاعوں کا تیل پورے
بدن پر مالش کریں۔ نارنجی تیل تلوں کے تیل میں نارنجی شعاعیں جذب کر کے تیار کریں
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)