Topics

باب نمبر ۲۲۔

 

ناک‘ کان‘ گلے کے امراض

منہ میں چھالے

اسباب

وائرس فنگس پریشانی ذہنی دباؤ دماغی کشمکش اعصابی کشاکش یا نظام ہضم کی بیماریاں۔

علامات

منہ کے اندر رخسار کے اندرونی رخ زبان پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ کھانا کھانے میں تکلیف ہوتی ہے اور ان چھالوں میں درد ہوتا ہے۔ فنگس کی صورت میں سفید تہہ زبان کے اوپر بن جاتی ہے۔

علاج

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔      زرد رنگ پانی رات

۳۔      آسمانی رنگ پانی سے غرارے اور کلی دن میں تین بار

۴۔      صبح نہار منہ زرد شعاعوں کا تیل پیٹ پر مالش کریں۔ مرہم زرد معدہ کے منہ پر سوتے وقت مالش کریں

 

حادگلے کا ورم

اسباب

ٹھنڈے مشروبات، کھٹی چیزیں، کثرت کے ساتھ سگریٹ نوشی، ایسی نوکری جس میں بیٹھا رہنا پڑے اور آواز کا اونچا استعمال زیادہ ہو سردی کا موسم اور بیکٹیریا اس کے اسباب ہیں۔

علامات

بخار، سر درد، متلی، گلے میں درد، نگلنے میں تکلیف۔

نبض کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور گلے کے معائنہ کے دوران اندرونی جھلی کا رنگ گلابی نظر آتا ہے۔

علاج

۱۔       آسمانی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      فیروزی رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔      نیلے رنگ پانی کے غرارے صبح و شام

مزمن گلے کا ورم

اسباب

حادگلے کے ورم کا صحیح علاج نہ کیا جائے یا مریض میں قوت مدافعت کمزور ہو تو مزمن بن جاتا ہے۔

تیز آواز میں باتیں کرنا زیادہ سگریٹ نوشی گرد و غبار شراب نوشی اور بڑھے ہوئے ٹانسلز اس کے اسباب میں سے ہیں۔

شکایات و علامات

مریض گلے میں سوزش اور خشک کھانسی کی شکایت کرتا ہے اور بار بار کھنکھارتا ہے۔ معائنہ کرنے پر گلے کی اندرونی جھلی کا رنگ سرخ نظر آتا ہے۔

علاج

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نارنجی رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔      آسمانی رنگ کے پانی سے غرارے دن میں تین بار

۴۔      نارنجی شعاعوں کا تیل گلے پر صبح و شام پانچ پانچ منٹ ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔

الرجی کی وجہ سے ناک کا بہنا

اسباب

یہ بیماری مردوں میں زیادہ ہوتی ہے اور ورثہ میں منتقل ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل اشیاء سے عموماً الرجی ہوتی ہے۔

گرد و غبار، پولن گرین (Pollens) انڈہ، مچھلی، سردی اور کسی دوا سے الرجک ہونا۔

اس بیماری کی دو اقسام ہیں:

۱۔       وہ جو کسی مخصوص موسم میں ہوتی ہے۔

۲۔      وہ جو پورا سال رہتی ہے۔

علامات

ناک بند رہتی ہے۔ خصوصاً لیٹتے وقت بہت زیادہ بند رہتی ہے۔ ناک سے رطوبت نکلتی ہے۔ دورہ کی شکل میں چھینکیں آتی ہیں۔ آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔ ناک کی جھلی میں ورم ہو جاتا ہے اور ناک کے غدود بڑھ جاتے ہیں۔

علاج

۱۔       آسمانی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      سبز رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔      ناک کی ہڈی پر نیلی شعاعوں کا تیل مالش کریں

۴۔      9X12انچ شیشہ پر سبز رنگ پینٹ کروا کر صبح و شام کھانے سے پہلے دس دس منٹ دیکھیں۔ رنگین شیشہ دیکھتے وقت چار فٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔ شیشہ صاف شفاف ہونا ضروری ہے۔

۵۔      نظام ہضم درست رہنے کی تدبیر بھی ضروری ہے

نکسیر پھوٹنا

اسباب

ہائی بلڈ پریشر حدت بخار ناک میں زخم دماغ میں گرمی اور اکثر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ناک سے خون بہنے لگتا ہے۔

علامات

سر میں گرمی اور خشکی معلوم ہوتی ہے۔ ناک کے نتھنوں میں جلن سوزش اور بعض اوقات خارش معلوم ہوتی ہے۔ دھوپ میں چلنے حقہ پینے یا پان چبانے ناک کھجانے چھینکنے یا زور سے کھنکارنے سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے۔ بعض دفعہ بغیر کسی وجہ کے نکسیر پھوٹ جاتی ہے اور ناک سے خون بہنے لگتا ہے اور کبھی خون ایک یا دونوں نتھنوں سے قطرہ قطرہ یا دھار کی صورت میں بہتا ہے۔

علاج

۱۔       سبز رنگ پانی صبح و شام

۲۔      سبز رنگ پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے

۳۔      ناک پر سبز رنگ شعاعوں کے تیل کی مالش کریں

۴۔      مریض کے سر پر آسمانی رنگ کی اور سبز رنگ کی روشنی دس دس منٹ تک ڈالیں

۵۔      آسمانی رنگ پانی ناک میں چڑھانے سے نکسیر رک جاتی ہے

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)