Topics
اسباب
دیکھئے بواسیر کے اسباب
علامات
مریض کو مقعد کی جگہ سے کوئی
چیز باہر نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے لیکن مسوں سے خون نہیں نکلتا جوف شکم میں ریاح بھری
ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ قبض ہوتا ہے بعض اوقات اعضاء شکنی اور جوڑوں میں درد کی شکایت
ہوتی ہے۔ کمر اور رانوں میں بھی درد ہوتا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے جوڑ چٹختے ہیں۔ ہاضمہ خراب
رہتا ہے، بھوک کم لگتی ہے۔ چہرہ پھیکا پھیلکا لگتا ہے اور جسم کا رنگ بھی پھیکا پڑ
جاتا ہے۔ خارش کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
علاج
۱۔ درد کی صورت میں مسوں پر
آسمانی رنگ کی گدی رکھیں (آسمانی رنگ کی گدی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی پٹی کو آسمانی
رنگ کے پانی سے بھگوئیں)۔
۲۔ سبز رنگ پانی ناشتہ سے پہلے
اور رات سوتے وقت۔
۳۔ نارنجی رنگ پانی کھانے کے
بعد۔
اسباب
یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں
آنت کے حصوں Rectumاور مقعد (Anus) کی دیوار سے مقعد کے اطراف موجود جلد تک ایک
غیر قدرتی راستہ بن جاتا ہے۔ آنتوں کا ورم تپ دق زیادہ گوشت خوری میٹھی چیزوں اور گرم
مصالحوں کا زیادہ استعمال اور مزمن پیچش اس مرض کی بنیادی وجوہ ہیں۔
علامات
مقعد کے اطراف سے مسلسل مواد
خارج ہوتا رہتا ہے۔ پاخانہ کی جگہ کھجلی ہوتی ہے۔ مقعد میں انگلی ڈال کر بھگندر کا
اندرونی سرا یا منہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
علاج
۱۔ سبز رنگ پانی صبح و شام
۲۔ زرد رنگ پانی دوپہر و رات
۳۔ نیلے رنگ کی روشنی پندرہ
منٹ کے لئے زخم پر دن میں دو بار ڈالیں۔
اسباب
یرقان بذات خود بیماری نہیں
ہے بلکہ یہ ایک علامت ہے جو جگر کے متاثر ہونے سے ظاہر ہوتی ہے۔ جگر میں بے شمار رنگین
لہریں ہر وقت دوڑتی رہتی ہیں۔ یرقان میں پیلے رنگ کے مادے بلیروبن (Billirubine) کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی
ہے۔ یہ مادہ جگر میں تیار ہوتا ہے اور صفرا کے ذریعہ جسم سے خارج ہوتا رہتا ہے۔
علامات
یہ پیلے رنگ کا مادہ پوری
جلد اور آنکھوں کے ڈیلوں میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے زردی پورے جسم میں اور
آنکھوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ بھوک اڑ جاتی ہے، ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ متلی اور قے آتی
ہے، چھوٹے بچوں میں یہ پیلا مادہ دماغ میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کی دماغی
نشوونما رک جاتی ہے۔
علاج
۱۔ سفید رنگ پانی دوپہر و
رات کھانے کے بعد
۲۔ آسمانی رنگ پانی صبح و شام
۳۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
کھانے سے پہلے
۴۔ آسمانی رنگ روشنی دن میں
ایک بار پندرہ منٹ تک سر پر اور پندرہ منٹ تک پیٹ کے دائیں طرف جگر کے مقام پر ڈالیں۔
۵۔ اس بیماری میں تیس دن مکمل
آرام کی ضرورت ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)