Topics

نامردی

 

۱۔       اس کی وجوہات زیادہ تر نفسیاتی ہوتی ہیں

۲۔      ٹیسٹو سٹیرون (Testosterone) ہارمون کی کمی کی وجہ سے

۳۔      کافی عرصہ تک رہنے والے جسمانی بیماریاں مثلاً

§        جگر کا سکڑنا

§        جسم کے کسی حصے میں کینسر

§        دل کی کوئی بیماری

§        ذیابیطس

تجرد کی زندگی میں جو لوگ بہت زیادہ محتاط ہوتے ہیں اور سالہا سال جنسی جذبہ سے غیر مانوس ہوتے ہیں ان کے اندر بھی جنسی تحریکات تقریباً ختم ہو جاتی ہیں۔ ایسے لوگ نامرد نہیں ہوتے۔ ان کے اند رجب جنسی تحریکات متحرک ہو جاتی ہیں تو وہ وظیفہ زوجیت احسن طریقہ پر پورا کرتے ہیں۔

جس طرح آدمی نامرد ہوتا ہے۔ اسی طرح عورت بھی ناعورت ہوتی ہے۔ ایسی خواتین میں جنسی جذبہ یا تو بالکل نہیں ہوتا یا انہیں اس عمل سے کراہت محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی ان کے اوپر خوف کا غلبہ ہو جاتا ہے۔

نوٹ: والدین اور اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلوغت کے بعد کی زندگی کے بارے میں نوجوان نسل کو معلومات فراہم کریں۔ لڑکے اور لڑکیوں کو نفع و نقصان سے آگاہ کریں۔

علاج

نامردی کے علاج کے ساتھ ساتھ اس بیماری کا علاج ہونا ضروری ہے۔ جس بیماری کی وجہ سے یہ مرض لاھق ہوتا ہے۔ اس کے لئے دیکھئے ذیابیطس دل کی بیماریاں اور کینسر۔

۱۔       جامنی رنگ پانی صبح و شام افاقہ ہونے کی صورت میں صرف رات کو استعمال کریں

۲۔      جامنی شعاعوں کا تیل صبح و شام کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر مالش کریں

۳۔      گہرا نیلا رنگ پانی ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت

۴۔      سرخ رنگ پانی کھانے کے بعد

۵۔      ہارمون کی کمی دور کرنے کے لئے جنگھاسوں اور پنڈلی پر سرخ تیل مالش کریں

سرعت انزال

اسباب

عموماً جلق و مشت زنی، کثرت مجامعت، جنسی تلذذ، جنسی لٹریچر، فاسد خیالات، عریاں تصاویر اور ہر وقت متفکر رہنے سے یہ شکایت پیدا ہوتی ہے۔ سرعت انزال کی ایک بڑی وجہ مادہ تولید کا رقیق ہونا ہے۔ علاج کے ساتھ ایسی غذائیں تجویز کی جائیں جو مادہ کو غلیظ کرتی ہوں۔ باقی اسباب وہی ہیں جو جریان و احتلام کے بیان میں تحریر ہو چکے ہیں۔

علامات

مباشرت کے وقت فوری طور پر انزال ہو جاتا ہے۔

ضعف باہ کی شکایت شدید ہوتی ہے۔ کبھی بلا انتشار انزال ہو جاتا ہے۔ اپنے ارادہ میں ناکامی کے باعث مریض شرمندگی سے زندگی پر موت کو ترجیح دیتا ہے۔

مباشرت میں کامیابی اور ناکامی کا تعلق براہ راست دماغ سے ہے۔ دماغ جب منفی خیالات کی آماجگاہ بن جاتا ہے تو اعصاب متاثر ہوتے ہیں اور اعصاب کی کارکردگی میں اعتدال اور توازن نہ ہونے سے سرعت انزال کی شکایت ہو جاتی ہے۔

دماغی سکون اور اطمینان قلب سے مرد و عورت کے اندر قوت ارادی (Will Power) زیادہ ہوتی ہے اور مباشرت فطری عمل بن جاتا ہے۔

علاج

۱۔       زیتون رنگ پانی صبح و شام

۲        آسمانی رنگ پانی کھانے کے بعد

۳۔      جامنی تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر دائروں میں مالش کریں

۴۔      گہرا نیلا رنگ پانی کھانے سے پہلے

۵۔      مزاج میں غیر طبعی حدت ہو تو سبز پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے دیں

کثرت احتلام

اسباب

فاسد خیالات، مجرد رہنا، جلق، کثرت مجامعت، چت سونا، قبض، بدہضمی، کھانا زیادہ کھانا، پیٹ میں کیڑوں کا ہونا، آنتوں میں حدت اور جگر میں غیر طبعی گرمی اس کے اسباب ہیں۔

علامات

ہر دوسری تیسری رات کو یا ہر رات کو اور شدت مرض میں ایک رات میں دو دو بار اور کبھی دن کو بھی خواب کی حالت میں منی خارج ہوتی ہے۔ پیشاب جل کر آتا ہے۔ سستی کاہلی اور کمزوری بڑھ جاتی ہے۔ احتلام کی کیفیت یاد نہیں رہتی۔ کمر میں درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ خصیوں میں درد ہوتا ہے۔

علاج

۱۔       سبز رنگ پانی صبح وشام

۲۔      زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      جامنی رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔      پرانے مرض میں ریڑھ کی ہڈی پر جامنی رنگ کی روشنی بیس منٹ تک ڈالیں

۵۔      جامنی رنگ تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر دائروں میں مالش کریں

۶۔      مرض میں بہت زیادہ شدت ہو تو سیدھی ٹانگ کی پنڈلی پر سبز تیل اوپر سے نیچے دائروں میں مالش کریں

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)