Topics

باب نمبر۱۵۔

 

گردہ اور مثانہ کے امراض

بستر میں پیشاب

اسباب

کثرت سے ٹھنڈی چیزوں کا استعمال، ایسی چیزیں جو مزاج میں سرد تر ہوں، زیادہ کھانے سے اور سردی کی بنا پر مثانہ کمزور ہو جاتا ہے۔ آنتوں میں کیڑے ہونے یا کانچ نکلنے سے بعض مرتبہ ہاضمہ کی خرابی سے ضعف و نقاہت کی وجہ سے نچلے دھڑ کے فالج کی وجہ سے حرام مغز پر چوٹ لگنے سے بڑھاپے کی وجہ سے اور ذہنی امراض کی بنا پر یہ بیماری ہوتی ہے۔

علامات

دن میں بلا ارادہ پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔ عموماً رات کو سوتے ہوئے بستر پر بے خبری میں پیشاب نکل جاتا ہے۔ دن رات میں کئی کئی بار پیشاب آتا ہے۔ ایسے مریضوں کو نیند زیادہ آتی ہے۔ اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں کہ پیشاب کی ضرورت ہے اور کسی مقام پر بیٹھے ہوئے پیشاب کر رہے ہیں۔

علاج

یہ مرض اگر بچوں میں ہو

۱۔       نارنجی رنگ پانی صبح و شام پلائیں

۲۔      سرخ رنگ کی روشنی روزانہ دس منٹ تک مثانہ پر ڈالیں

بڑوں میں ہو یا حرام مغز کی خرابی کی وجہ سے ہو تو

۱۔       سرخ رنگ پانی صبح و شام

۲۔      ہلکا نیلا پانی (آسمانی) کھانے سے بیس منٹ پہلے

۳۔      جامنی رنگ تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر دائروں میں مالش کریں

۴۔      مثانہ پر سرخ رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک ڈالیں

۵۔      کالے تلوں کو صاف پانی میں دھو کر چالیس دن تک پرپل شعاعوں میں رکھیں اور سوتے وقت بڑوں کو ۲ بڑے

چمچے اور چھوٹوں کو ایک ایک چمچہ کھلائیں۔

سوزاک

اسباب

غیر صحت مند جنسی اختلاط اس کا سبب ہے۔ یہ مرض ایک قسم کے جراثیم گونوکوکائی (Gonococci) سے ہوتا ہے۔ یہ جراثیم بیرونی جنسی اعضاء میں موجود ہوتے ہیں اور جنسی اختلاط کے وقت ایک دوسرے میں منتقل ہو کر دو سے چودہ دن کے اندر بیماری کی علامات پیدا کر دیتے ہیں۔

علامات

پیشاب کی نالی کے منہ پر سوزش ہوتی ہے اور پیشاب کرتے وقت درد ہوتا ہے۔ اس کے بعد پیپ خارج ہونے لگتی ہے۔ جو ابتداء میں رقیق نیلگوں ہوتی ہے بعد میں گاڑھی اور مقدار میں زیادہ ہو جاتی ہے۔ آس پاس کی گلٹیاں پھول جاتی ہیں، پشت کمر اور کولہوں میں تناؤ کے ساتھ درد ہوتا ہے، بخار بھی ہو جاتا ہے، پیشاب میں خون کا اخراج ہو سکتا ہے اور پیشاب بالکل بند بھی ہو سکتا ہے۔ تکلیف عام طور پر دو تین ہفتے رہتی ہے۔ علاج صحیح ہو جائے تو تمام علامات میں کمی ہو جاتی ہے اور اگر علاج درست نہ ہو یا بدپرہیزی کر لی جائے تو مرض پیشاب کی نالی کے پچھلے حصے وہاں سے مثانہ خصیے بیضہ دانی اور بعض اوقات گردوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر مردوں کے خصیے اور عورتوں کی بیضہ دانی زیر اثر آ جائیں تو بچے پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے۔

کبھی کبھار یہ مرض مزمن شکل اختیار کر لیتا ہے اور برسوں تک جسم کے اندر چھپا رہتا ہے۔ ایسی صورت میں کوئی شدید علامات ظاہر نہیں ہوتیں البتہ کسی قدر پیپ خارج ہونے سے کپڑے داغدار ہو جاتے ہیں۔ پیشاب میں جلن کا معمولی احساس ہوتا ہے۔ بدپرہیزی کی صورت میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ اس خفیف حالت میں بھی یہ مرض دوسروں کو لگ سکتا ہے۔ سوزاک کے مرض میں علاج سے زیادہ احتیاط اور پرہیز کی ضرورت ہے۔

علاج

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔      سبز رنگ پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے

۳۔      زرد رنگ پانی کھانے کے بعد

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)