Topics

باب نمبر ۱۳۔

R

 

دل اور نظام خون کی بیماریاں

اختلاج قلب

اسباب

دل کی کمزوری کی وجہ سے عام جسمانی کمزوری کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر لو بلڈ پریشر پیہم صدمات تیز ادویات کا استعمال گھر کا خراب ماحول، غصہ اور سختی کی وجہ سے اختلاج قلب ہوتا ہے۔ یہ مرض زیادہ تر ان خواتین کو ہوتا ہے جو شوہر کے رویہ اور تلخ مزاجی سے پریشان رہتی ہیں۔

علامات

خفیف اتفاقی حادثہ، چیز چلنے، سیڑھیوں پر چڑھنے سے یا جوش اور غصہ وغیرہ سے دل دھڑکنے لگتا ہے۔ جب زور زور سے دل دھڑکتا ہے تو سینہ پر دھڑکن محسوس ہوتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دل ڈوبا جا رہا ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے۔ کبھی مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔ نبض میں سرعت اور تواتر پایا جاتا ہے۔ پیشاب کی رنگت سرخ اور پاخانہ خشک ہو جاتا ہے۔ دائمی قبض کی شکایت ہوتی ہے۔

علاج

۱۔       نارنجی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      آسمانی رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔      مرہم زرد صبح نہار منہ اور زرد تیل رات کو سوتے وقت پیٹ پر مالش کریں

انجائنا

اسباب

دیکھیں دل کا دورہ

علامات

دل میں خون کی سپلائی کم ہو جائے یا خون کی ترسیل نہ ہو تو دل کے عضلات میں ایسے کیمیاوی مادے جن کا اخراج خون کے ذریعے ہوتا ہے جمع ہونے لگتے ہیں۔ ایسی حالت میں سینہ میں شدید درد ہوتا ہے۔ اس درد کو Anginaکا درد کہتے ہیں۔

انجائنا کا درد سینے میں بائیں طرف الٹے ہاتھ یا سینے کے درمیان میں ہوتا ہے۔ آرام کرنے سے انجائنا کا درد ۳۰ سیکنڈ یا چند منٹ میں ختم ہو جاتا ہے۔ سانس گھٹنے متلی ہونے اور ٹھنڈے پسینے آنے سے کمزوری ہو جاتی ہے۔ پیدل چلتے وقت دم گھٹتا ہے، چلتے چلتے رکنا پڑتا ہے۔ عام طور پر انجائنا کولیسٹرول کی زیادتی، حبس ریاح اور شوگر کی وجہ سے ہوتا ہے۔

علاج

دورہ کی صورت میں فوراً ہارٹ اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ

۱۔       آسمانی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      بنفشی رنگ پانی ناشتہ کے بعد

۴۔      نارنجی رنگ پانی کھانے کے بعد

۵۔      انجائنا میں پیدل چلنا بہت مفید ہے۔ روزانہ صبح و شام چالیس چالیس منٹ تک پیدل چلنا ضروری ہے۔ ابلے ہوئے کھانے کھائیں۔ چکنائیوں سے پرہیز کریں۔

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)