Topics

باب نمبر۱۴۔

 

مردانہ امراض

جریان

اسباب

کثرت جماع، جلق کے باعث اور عضو تناسل کے ذکی الحس ہونے سے جریان ہو جاتا ہے۔ گرم اشیاء، شراب، گردوں میں پتھری، دائمی قبض، مثانہ میں خراش، زیادہ گوشت خوری وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔

علامات

جب مرض گردے یا مثانہ کی خراش، پتھری یا قبض کی وجہ سے ہو تو پیشاب کے چند قطرے خارج ہو جاتے ہیں۔ مقوی اور گرم غذاؤں کی وجہ سے انزال کی شکایت ہو جاتی ہے۔ جلق یا کثرت جماع کے سبب سے مریض کاہل اور سست ہو جاتا ہے ، اعضا شکنی ہوتی ہے۔ پیشاب کرتے وقت جلن اور خارش محسوس ہوتی ہے۔ پیشاب بار بار اور زیادہ مقدار میں آتا ہے۔ کمر میں درد ہوتا ہے۔ دماغ اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے۔ کام کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ سر میں درد ہوتا ہے اور چکر آتے ہیں۔ مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ پشت پر چیونٹیاں رینگتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ حافظہ کمزور اور ذہن کند ہو جاتا ہے۔ نیند پوری طرح نہیں آتی۔ عموماً قبض رہتا ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ مباشرت کی خواہش پہلے بہت زیادہ اور پھر کم ہو جاتی ہے۔ ذرا سی تحریک سے اور محض مباشرت کے خیال سے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔

علاج

۱۔       زیتونی (Olive) رنگ پانی صبح و شام دیں

۲۔      قبض کی وجہ سے ہو تو زرد رنگ پانی صبح و شام دیں

۳۔      سبز رنگ پانی ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت دیں

۴۔      جامنی تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر دائروں میں مالش کریں

۵۔      زرد شعاعوں کا تیل صبح نہار منہ پیٹ پر ناف کے چاروں طرف مالش کریں

جلق

مادہ تولید کثرت سے خارج ہونے سے اعضاء ضعیف ہو جاتے ہیں۔ پیشاب بار بار اور جل کر آتا ہے۔ رطوبات فاسدہ جمع ہو جاتی ہیں۔ عضو مخصوص کی رگیں پھول جاتی ہیں۔ طبیعت پریشان اور غمگین رہتی ہے۔ سستی اور کاہلی کی وجہ سے کاروبار حیات میں دل نہیں لگتا۔ مجالس میں بیٹھنے سے بیزاری ہوتی ہے، آدمی تنہائی پسند ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگ خجالت اور شرمندگی کی وجہ سے کسی سے آنکھ نہیں ملاتے۔ جلد کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں اور بصارت کم ہو جاتی ہے۔ سر میں بار بار درد ہوتا ہے اور چکر آتے ہیں۔

علاج

۱۔       فیروزی رنگ پانی صبح و شام اور افاقہ ہونے پر صرف رات کو دیں

۲۔      زرد رنگ پانی دو وقت کھانے سے پہلے دیں

۳۔      صبح کے وقت نیلی شعاعوں کا تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر دائروں میں مالش کریں

۴۔      بینگنی شعاعوں کا تیل رات کو سونے سے پہلے مثانہ پر ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں

۵۔      حبس ریاح اور قبض کے ختم ہونے کے لئے مرہم زرد معدہ کی جگہ مالش کریں

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)