Topics

گردوں کا ورم

 

اسباب

گردوں میں انفیکشن یا تو خون کے ذریعہ آنے والے جراثیم سے ہوتا ہے یا مثانے کے انفیکشن کے جراثیم گردے میں پہنچ کر گردوں کو متاثر کر دیتے ہیں۔ دوسری صورت عام ہے۔ گردوں کے انفیکشن کی دو اقسام ہیں:

۱۔       حاد ورم

۲۔      مزمن ورم

گردوں کا حاد ورم

علامات

مریض کی کمر میں ایک طرف یا دونوں طرف اچانک درد اٹھتا ہے جو سامنے کی طرف سے نیچے آتا ہے۔ اس کے ساتھ پیشاب کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ بوند بوند کر کے تکلیف کے ساتھ اور بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ مریض کو بخار ہو جاتا ہے، کبھی کبھی الٹی ہوتی ہے اور جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ پیشاب میں پیپ خون کے سفید ذرات اور سرخ ذرات موجود ہوتے ہیں۔

علاج

۱۔       فیروزی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      سبز رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      زرد رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔      سبز روشنی گردوں کی جگہ پانچ منٹ صبح پانچ منٹ رات ڈالیں

۵۔      سبز شعاعوں کا تیل گردوں کی جگہ تین منٹ صبح تین منٹ شام اور تین منٹ رات ہلکے ہاتھ سے ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیانی ابھار سے مالش کریں

گردوں کا مزمن ورم

علامات

اس مرض میں مریض زیادہ تر سستی، تھکن، ہائی بلڈ پریشر یا پھر گردے فیل ہو جانے کی وجہ سے معالج کے پاس آتے ہیں۔ بعض مریضوں کو پیشاب بار بار آتا ہے۔ تکلیف کے ساتھ پیشاب آنے اور کمر میں درد کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مریض کے پیشاب میں خون اور کم مقدار میں پروٹین بھی موجود ہوتی ہے۔

علاج

۱۔       نارنجی رنگ کی روشنی گردوں پر پندرہ منٹ کے لئے ڈالیں

۲۔      نارنجی رنگ پانی صبح و شام دیں

۳۔      سبز رنگ پانی دوپہر و رات کھانے سے پہلے

۴۔      ورم کے لئے زیتون رنگ پانی صبح و شام

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)