Topics
اسباب
دیکھئے جنون اور شیزوفرینیا۔
علامات
اس مرض میں جنون اور شیزوفرینیا
دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ مریض کبھی ایک بات کرتا ہے کبھی دوسری بات کرتا ہے۔
لڑنے مرنے پر آمادہ رہتا ہے، نیند غائب ہو جاتی ہے، گھر سے بھاگ جاتا ہے، توڑ پھوڑ
کرتا ہے، کپڑے پھاڑ دیتا ہے، خود بخود ہنستا رہتا ہے۔ اپنے ساتھ باتیں کرتا ہے، گانے
گاتا ہے، کبھی ہنستا ہے کبھی روتا ہے۔
علاج
۱۔ قرمزی رنگ پانی صبح دوپہر
شام استعمال کریں۔ افاقہ ہونے کی صورت میں صبح وشام استعمال کریں۔
۲۔ سفید رنگ پانی دن میں ایک
بار۔
۳۔ مریض کے سر پر دن میں دو
بار پندرہ منٹ تک آسمانی رنگ کی روشنی ڈالیں۔
۴۔ آسمانی شعاعوں کے تیل سے
دن میں ایک بار سر کے پچھلے حصہ پر مالش کریں۔
۵۔ نیلے رنگ پانی میں گدیاں
بھگو کر سر کے درمیانی حصہ پر پندرہ منٹ تک رکھیں۔
اسباب
عام طور پر عمر کے ساتھ ساتھ
تھوڑی بہت یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔ یہ کوئی خطرناک بات نہیں ہے۔ لیکن اگر یادداشت
بہت زیادہ متاثر ہو جائے تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس بیماری کو نسیان
(Dementia) کہتے ہیں۔
۱۔ سر کی چوٹ
۲۔ وٹامن B6کی بہت زیادہ کمی
۳۔ بڑھاپے یا ضعیفی کی وجہ
سے
۴۔ دماغ میں دوران خون میں
کمی
۵۔ کینسر رسولی وغیرہ
۶۔ نشہ آور چیزوں کا استعمال
۷۔ بہت زیادہ مصروفیت کسی ایک
شعبہ میں انتہا درجہ دلچسپی
۸۔ غم وغصہ کی زیادتی
۹۔ دن کے وقت زیادہ سونا
۱۰۔ رنج و فکر
۱۱۔ دائمی نزلہ یا زکام
۱۲۔ گرم اشیاء کا بکثرت استعمال
علامات
مریض پرانی باتیں بھول جاتا
ہے اسے وقت کا احساس نہیں رہتا۔ صبح شام کی پہچان نہیں رہتی۔ بچوں کے نام اور تعداد
یاد نہیں رہتی۔ بیماری بڑھ جائے تو کپڑوں کی پاکی ناپاکی کی پروا نہیں ہوتی۔ بول و
براز کپڑوں میں کر دیتا ہے۔ چیزوں کی پہچان ختم ہو جاتی ہے۔ حسی اعضاء آنکھ، ناک، کان،
جلد بالکل صحیح کام کرتے ہیں لیکن اگر آپ اسے گلاس دکھائیں اور پوچھیں یہ کیا ہے؟ وہ
جواب نہیں دے سکے گا یا گلاس کی بجائے کسی اور چیز کا نام بتائے گا۔
مریض جو کچھ دیکھتا یا سنتا
ہے وہ بھول جاتا ہے۔ سنی ہوئی باتیں یا دیکھی ہوئی شکلیں سوچنے سے بھی یاد نہیں آتیں۔
اعلیٰ صلاحیتیں مثلاً پلاننگ پروگرامنت وغیرہ متاثر ہو جاتی ہیں۔ چیزیں رکھ کر بھول
جاتا ہے۔ وعدہ کر کے اسے یاد نہیں رہتا۔ مخصوص چیزوں کے علاوہ اور سب چیزیں بھول کے
خانہ میں جا پڑتی ہیں۔
دماغ میں چند ہزار خلیے بے
ترتیب ہو جاتے ہیں۔ ایسا ممکن نہیں ہے کہ ہر شخص کے ساتھ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئے
ہوں۔ یہ کوئی بیماری نہیں ہے مگر بار بار ایسا ہونے سے بیماری بن جاتی ہے۔ اس بیماری
میں حافظہ بہت زیادہ کمزور ہو جاتا ہے۔
علاج
۱۔ سر کی چوٹ کی صورت میں
نیوروسرجن سے رجوع کیا جائے
۲۔ نشہ آور چیزوں کا استعمال
بند کر دیا جائے
۳۔ کینسر کے لئے کینسر کا علاج
دیکھئے
باقی تمام وجوہات کے لئے مندرجہ
ذیل علاج کریں
۱۔ نیلا رنگ پانی صبح و شام
۲۔ زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے
۳۔ سرخ رنگ پانی کھانے کے بعد
۴۔ سبز رنگ پانی ناشتہ کے بعد
اور سوتے وقت
۵۔ نکلتے سورج کے سامنے تین
منٹ تک مریض کو بٹھائیں
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)