Topics
اسباب
اس مرض میں معدہ کی اندرونی
دو تہوں میں زخم ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ تیزابیت کی زیادتی یا چکنی رطوبت (Mucus) کی کمی ہوتی ہے۔ سگریٹ،
کافی، چائے، مصالحہ دار چیزوں اور مرچوں کے زیادہ استعمال سے بھی تیزابیت بڑھ جاتی
ہے۔
علامات
معدہ کے زخم کے مریض عام طور
پر معالج سے اس وقت رجوع کرتے ہیں جب پیٹ کے اوپری حصے میں درد ہوتا ہے۔ یہ درد عام
طور پر کھانا کھانے سے بڑھ جاتا ہے اور وقفے وقفے سے ہوتا ہے۔ درد کے ساتھ ساتھ بھوک
میں کمی، متلی، قے، سینے کی جلن اور ریاح کی زیادتی ہو جاتی ہے۔
السر چھوٹی آنت کے پہلے حصے
میں بھی ہو جاتا ہے۔ اس کی علامات کم و بیش معدہ کے السر جیسی ہوتی ہیں۔ فرق یہ ہے
کہ اس السر میں دودھ بسکٹ وغیرہ کھانے سے درد کم ہو جاتا ہے۔
علاج
۱۔ سبز (Green) رنگ کا پانی صبح و شام
۲۔ زرد (Yellow) رنگ کا پانی کھانے سے پہلے
۳۔ رنگین پانی کی خوراک بڑوں
کو ۲ اونس اور بچوں کو ایک اونس دی جائے۔
چھوٹے بچوں کو معالج کے مشورے سے ایک ٹیبل اسپون یا ٹی اسپون رنگین پانی دیا جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)