Topics

تجربات

تجربات     

ڈاکٹر فیاض حکیم

M.B.B.S., M.D. (U.S.A)

Diplomate American Board of Medicine

ڈاکٹر فیاض حکیم صاحب امریکہ کے شہر سپرنگ فیلڈ میں مقیم ہیں۔ ونگ میموریل ہسپتال اینڈ میڈیکل سینٹرز میں میڈیکل اسپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ایلوپیتھک میڈیسن کے ساتھ ساتھ رنگ و روشنی سے بھی علاج تجویز کرتے ہیں۔ کلو فزیو تھراپی سے مریضوں کا کامیاب علاج کر چکے ہیں۔

انہوں نے کلر تھراپی کو نسوانی امراض، مردانہ امراض، جوڑوں میں درد، کھانسی، بخار، دمہ، پیٹ کے جملہ امراض اور کمر درد وغیرہ میں بہت مفید پایا ہے۔

اینڈریو

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  فالج

تجویز کردہ علاج:  نیلی شعاعوں کے تیل کی گردن کے جوڑ پر اور دونوں کولہوں کے درمیان ریڑھ کی

ہڈی کے جوڑ پر صبح و شام مالش۔ متاثرہ جوڑوں پر سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش۔ سرخ روشنی متاثرہ جوڑ پر صبح و شام ڈالی گئی۔ نیلا پانی۔

نتائج:    ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض کے اعضاء میں حرکت آ گئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

رابرٹ کو

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  گٹھیا     

تجویز کردہ علاج:  نیلی شعاعوں کا تیل کولہوں کے درمیان کمر کے جوڑ پر صبح و شام مالش۔ نیلی روشنی

صبح پندرہ منٹ تک۔ سبز روشنی شام پندرہ منٹ تک متاثرہ ٹانگ پر ڈالی گئی۔

نتائج:    ۲، ۳ دن میں مرض کی شدت کم ہو گئی اور پندرہ دنوں میں مریض اللہ کے فضل سے

صحت یاب ہو گیا۔

لارنس

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  جوڑوں کا درد

تجویز کردہ علاج:  نارنجی شعاعوں کا تیل جوڑوں پر مالش کے لئے۔ نیلی روشنی متاثرہ جوڑوں پر صبح و

شام دس دس منٹ ڈالی گئی۔

نتائج:    ایک ماہ میں مریض کے جوڑوں کے درد میں کافی آرام آ گیا۔

ڈوگلس

عمر:      ۱۰ سال

مرض:  اعضاء کی کمزوری

تجویز کردہ علاج:  نیلی شعاعوں کا تیل گردن کے جوڑ پر اور کولہوں کے درمیان کمر کے جوڑ پر صبح و

شام پانچ پانچ منٹ کے لئے مالش کی گئی۔ مریض کے جسم پر نارنجی روشنی صبح و شام پندرہ پندرہ منٹ تک ڈالی گئی۔

نتائج:    ایک ماہ کے مسلسل علاج سے بچے کے اعضاء (Muscles) میں آہستہ آہستہ

توانائی بحال ہو گئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

فریڈبلم

عمر:      ۴۰ سال

مرض:  تھکن کمزوری

تجویز کردہ علاج:  مریض کے سر پر نیلی روشنی روزانہ پندرہ منٹ تک ڈالی گئی۔ 9\" x 12\"نیلا رنگ

شیشہ صبح اور نارنجی رنگ شیشہ شام میں دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔

نتائج:    ۱۵ دنوں میں مریض نے اپنے اندر توانائی محسوس کی۔

ڈاکٹر شگفتہ فیروز

B.Sc., M.B.B.S.

F.R.S.H. (London), M.C.P.S. (F.MED)

ڈاکٹر صاحبہ فیملی فزیشن ہیں۔ پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشن کی جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ کلر اینڈ ریز تھراپی (Colour and Rays Therapy) پر تقریباً آٹھ سال سے کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ نے دس مختلف بیماریوں کے ایک ہزار مریضوں کا ریکارڈ جمع کیا ہے۔ مریضوں کا جو ریکارڈ انہوں نے ترتیب دیا ہے ان میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں۔

پیشاب میں جلن

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت: سات سے آٹھ دن

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  نیلا اور سبز رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   پانچ دن

نتائج:    ۵۹ فیصد

ہائی بلڈ پریشر

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۴ تا ۵ سال

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  سبز رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۱۵ تا ۳۰ دن

نتائج:    ۴۵ فیصد لوگوں کا بلڈ پریشر کنٹرول ہو گیا

لو بلڈ پریشر

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ ماہ

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  سرخ رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۷ تا ۱۰ دن

نتائج:    ۵۸ فیصد

السر

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ ماہ

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  سبز رنگ اور زرد رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۲۵ دن

نتائج:    ۵۸ فیصد

ایام میں کمی

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ سال

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  جامنی رنگ پانی جامنی تیل کی مالش کالہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر

علاج کا دورانیہ:   ۱۰ تا ۱۵ دن

نتائج:    ۵۸ فیصد

حمل کی الٹیاں

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ ماہ

مرض کی شدت: شدید

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۷ تا۸ دن

نتائج:    ۴۰ فیصد

نمونیا

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ دن

مرض کی شدت: شدید

تجویز کردہ علاج:  نیلا اور نارنجی رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۵ تا ۷ دن

نتائج:    ۴۱ فیصد

دمہ

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۱۰ تا ۱۵ دن

مرض کی شدت: شدید

تجویز کردہ علاج:  نیلا اور نارنجی رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۷ تا ۱۰ دن

نتائج:    ۵۵ فیصد

بخار

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ دن

مرض کی شدت: شدید

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   ۲ تا ۳ دن

نتائج:    ۶۰ فیصد

جوڑوں کا درد

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ تا ۳ ماہ

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  نیلا اور سرخ رنگ پانی سرخ تیل کی متاثرہ جوڑوں پر مالش

علاج کا دورانیہ:   ۷ تا ۱۰ دن

نتائج:    ۶۱ فیصد

نوٹ: مختلف بیماریوں مثلاً بخار، دمہ، نمونیہ، حمل کی الٹیاں، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ میں کچھ ایسے کیسزبھی سامنے آئے جن میں ایلوپیتھک طریقہ علاج شامل کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے شفا دی۔

ڈاکٹر جاوید سمیع

M.B.B.S., MD(P.G)

اختر سلطانہ

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  مرگی

تجویزکردہ علاج:   B-Aqua, G-Aquaنیلی شعاعوں کے تیل کی گردن کے جوڑ پر صبح و شام

مالش۔ مریضہ کو صبح و شام 9X12 انچ فیروزی رنگ شیشہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔

نتائج:    مریضہ پہلے سے Tegretol 200mg BDگولیاں لے رہی تھی لیکن اس کے باوجود مہینہ میں دو بار دورہ پڑتا تھا۔ رنگ و روشنی کا علاج شامل کرنے کے بعد مریضہ کے دوروں کے دورانیہ میں کمی آ گئی اور دو مہینے کے بعد دورے پڑنا بند ہو گئے۔

سلطان

عمر:      ۵۰ سال

مرض:  فالج

تجویز کردہ علاج:  B-Aqua, O-Aqua  نیلی شعاعوں کا تیل گردن اور کمر کے جوڑوں پر صبح و شام مالش، متاثرہ جوڑوں پر  سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش صبح و شام۔ متاثرہ حصوں پر سرخ روشنی صبح و شام ۲۰ منٹ تک ڈالی گئی۔

نتائج:    ۲ ماہ میں مریض کے اعضاء میں آہستہ آہستہ حرکت پیدا ہوئی۔

اللہ بخش

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  اداسی، کام کاج میں دل نہ لگنا

تجویز کردہ علاج:  B-Aqua, O-Aqua "9 x 12" نیلا رنگ شیشہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔  

نتائج:    ایک ماہ میں مریض اپنے کام کاج میں دوبارہ لگ گیا۔

شاہانہ

عمر:      ۱۰ سال

مرض:  گرمی دانے

تجویز کردہ علاج:  B-Aqua, G-Aqua

نتائج:    ۴ دنوں کے علاج سے مریض کی تکلیف میں کافی حد تک کمی آ گئی

اکرم

عمر:      ۱۵ سال

مرض:  کھانسی

تجویز کردہ علاج:  B-Aqua, O-Aquaنارنجی اور نیلی شعاعوں کا تیل ہم وزن ملا کر سینہ اور کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ صبح و شام مالش

نتائج:    ۱۰ دنوں میں مریض اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو گیا

احسن

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  دست

تجویز کردہ علاج:  Y-Aquaمرہم زرد کی مالش کرائی گئی۔

نتائج:    ۵ دنوں میں مریض اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کرنے لگا اور ایک ہفتہ بعد صحت

یاب ہو گیا۔

ثناء اللہ

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  گلے کا ورم

تجویز کردہ علاج:  B-Aquaنیلے پانی کے غرارے دن میں تین بار

نتائج:    ایک ہفتہ کے علاج اور پرہیز سے مریض صحت یاب ہو گیا۔

عمرانہ

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  تھکن، پریشانی اور موت کا خوف

تجویز کردہ علاج:  B-Aqua, O-Aqua 9 x 12 انچ فیروزی رنگ شیشہ صبح و شام دیکھنے کی

ہدایت کی گئی۔

نتائج:    ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض میں زندہ رہنے کا حوصلہ بحال ہو گیا۔

ڈاکٹر ناہید جاوید

M.B.B.S., R.M.P.

ناہید

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  لیکوریا

تجویز کردہ علاج:  B-Rays Water, G-Rays Waterنیلی شعاعوں کے تیل کی مالش کمر

کے آخری جوڑوں پر۔

نتائج:    ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مرض کی شدت میں اطمینان بخش افاقہ ہوا۔

رعنا خان

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  تھکن

تجویز کردہ علاج:  B-Rays Water, O-Rays Water

نتائج:    ۱۵ دن کے علاج سے مریض کی توانائی بحال ہو گئی۔

عالیہ ناز

عمر:      ۳۳ سال

مرض:  ایام کی زیادتی

تجویز کردہ علاج:  G-Rays Waterسبز شعاعوں کے تیل کی مالش کمر کے آخری جوڑوں پر صبح و

شام پیٹ پر ناف کے اطراف میں جامنی شعاعوں کے تیل کی مالش

نتائج:    ۱۰ دنوں میں مریضہ کی علامات و شکایات میں کافی حد تک افاقہ ہوا

صنوبر

عمر:      ۱۴ سال

مرض:  نفخ و قراقر

تجویز کردہ علاج:  Y-Rays Water, O-Rays Water

نتائج:    ۵ دنوں کے علاج سے مریضہ صحت یاب ہو گئی

تبسم

عمر:      ۲۶ سال

مرض:  گلے کا ورم

تجویز کردہ علاج:  B-Rays Waterنیلے رنگ پانی کے غرارے دن میں تین بار

نتائج:    ۷ دنوں میں مریضہ ٹھیک ہو گئی

احمد

عمر:      ۷ سال

مرض:  کھانسی

تجویز کردہ علاج:  B-Rays Water, O-Rays Waterسینہ پر نارنجی اور سبز شعاعوں کے

تیل کی مالش صبح و شام

نتائج:    ۱۰ دنوں کے مسلسل علاج سے مریض کو شفا نصیب ہوئی۔

انجم

عمر:      ۱۰ سال

مرض:  نزلہ و زکام

تجویزکردہ علاج:   B-Rays Waterمریض کے سر پر نیلی روشنی روزانہ صبح و شام ڈالی گئی

نتائج:    ۵ دنوں میں مرض ختم ہو گیا

فوزیہ

عمر:      ۱۵ سال

مرض:  پیٹ میں درد

تجویز کردہ علاج:  G-Rays Water, Y-Rays Water         ناف کے اطراف میں مرہم زرد

کی مالش صبح و شام پانچ پانچ منٹ

نتائج:    مریضہ صحت یاب ہو گئی

عزیز

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  جوڑوں کا درد

تجویز کردہ علاج:  O-Rays Water, R-Rays Water

B-Rays Waterسرخ اور نارنجی شعاعوں کے تیل کی مالش صبح وشام

نتائج:    مسلسل علاج سے مریض کو بہت فرق پڑا لیکن بیماری ختم نہیں ہوئی

ڈاکٹر میاں مختار الحق

M.B.B.S

FCPS-1 (Psychiatry)

بینا اکرم روئیداد

عمر:      ۱۶، ۳۰ اور ۳۵ سال

مرض:  وقفہ وقفہ سے جنون کے دورے پڑتے ہیں

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی سر میں نیلی شعاعوں کے تیل (یہ تیل تلوں کے تیل میں شعاعیں

جذب کر کے تیار کیا جاتا ہے) کی مالش کرائی گئی

نتائج:    ۱۵ دنوں میں مریضہ کی حالت ۴۰ فیصد کنٹرول ہو گئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت

کی گئی۔ ایک ماہ میں مریضوں کی حالت ۶۰ فیصد بہتر ہو گئی۔ علاج چھوڑنے کے

بعد بینا کو تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی۔

محمد اظہر    

عمر:      ۲۲ سال

مرض:  کچھ عرصہ سے پیٹ میں نفخ و قراقر کی تکلیف تھی

تجویز کردہ علاج:  زرد پانی

نتائج:    ۲ دن کے علاج سے تکلیف ختم ہو گئی

خالد میمن

عمر:      ۲۸ سال

مرض:  پیشاب میں جلن

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی سبز پانی

نتائج:    مریض ٹھیک ہو گیا

وقار الحق

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  گلے کا ورم

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی اور نیلے رنگ پانی کے غرارے

نتائج:    مریض ٹھیک ہو گیا

عرفان احمد

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  پیچش

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، زرد پانی

نتائج:    پیچش سے نجات مل گئی

اکرام شہابی

عمر:      ۴۵ سال

مرض:  پیروں میں ورم

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، نارنجی پانی

نتائج:    اللہ تعالیٰ نے شفا دی لیکن علاج پورا نہ کرنے سے مرض دوبارہ عود کر آیا

محمود الحق

عمر:      ۱۸ سال

مرض:  ناف ٹلنا، پیٹ کی خرابی

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی زرد پانی مرہم زرد ناف کے چاروں طرف پیٹ پر نہار منہ مالش کرائی گئی

نتائج:    الحمدللہ مرض باقی نہ رہا

ممتاز بی بی

عمر:      ۵۰ سال

مرض:  جوڑوں میں درد

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی نارنجی پانی سرخ پانی

نتائج:    ۷۰ فیصد فائدہ ہوا

سائرہ بخاری

عمر:      ۱۷ سال

مرض:  تکرار خیال، تکرار عمل

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی سبز پانی مریضہ کو 9 x 12نیلے شیشے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی

نتائج:    اللہ شافی۔ اللہ کافی۔ مریضہ اب صحت یاب ہے۔

اشرف‘سلطان احمد‘قمر جہاں

عمر:      ۴۰، ۴۵ اور ۳۵ سال

مرض:  چمبل سورایسس

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی نیلا پانی

نتائج:    ایک ماہ ۲۰ دن کے مسلسل علاج سے سورایسس ختم ہو گیا

فوزیہ انجم

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  لیکوریا

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی جامنی پانی جامنی تیل کی کمر کے جوڑ پر مالش کرائی گئی

نتائج:    ۷۵ فیصد

عمران خان، عروج

عمر:      ۲۶ اور ۲۲ سال

مرض:  شیزوفرینیا

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی سبز پانی اورنج پانی نیلی شعاعوں سے تیار کردہ تیل (تلوں کے تیل) کی سر پر اور گردن کے جوڑ پر مالش کرائی گئی۔ 9 x 12نیلے رنگ کا شیشہ

نتائج:    ۲ ماہ کے مسلسل علاج سے ۴۵ فیصد افاقہ ہوا۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

انیسہ

عمر:      ۲۰ سال

مرض:  بے خوابی

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی نیلا پانی

نتائج:    ۹۰ فیصد افاقہ

عبدالقادر ‘ نظیر شاہ

عمر:      ۲۵ اور ۳۵ سال

مرض:  یرقان

عبدالقادر: Bilirubin = 4mg/dl

نظیر شاہ: Bilirubin = 6mg/dl

تجویز کردہ علاج:  سبز اور نیلا پانی، مکمل آرام

نتائج:    ۱۵ دن کے علاج سے عبدالقادر کا Bilirubinلیول mg/dlا2.1ور نظیر شاہ کا Bilirubinلیول 3  3mg/dlہو گیا۔ دونوں مریضوں کے علاج میں ۵۰ فیصد افاقہ ہوا۔

ڈاکٹر مظفر الدین

M.B.B.S

MD FCPS-1 (Surgery)

جاوید احمد

عمر:      ۱۸ سال

مرض:  منہ میں چھالے

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، زرد پانی

نتائج:    ۸ دنوں میں مریض صحت یاب ہو گیا

عمران

عمر:      ۲۲ سال

مرض:  گلے کا ورم

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی اور نیلے رنگ پانی کے غرارے دن میں تین بار

نتائج:    سات دنوں کے علاج سے ورم میں افاقہ ہوا

جیکولین

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  معدہ کا زخم

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی

نتائج:    ایک ماہ میں مریضہ ٹھیک ہو گئی

محمد ندیم

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  جوڑوں کا درد

تجویزکردہ علاج:   زرد اورنج اور سرخ پانی سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش جوڑوں پر صبح و شام

نتائج:    ۱۵ دنوں میں مریض کی حالت کافی حد تک ٹھیک ہو گئی

عدنان

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  دست

تجویز کردہ علاج:  زرد پانی

نتائج:    ۴ دنوں میں مریض صحت یاب ہو گیا

حیدر الملک

عمر:      ۱۵ سال

مرض:  نزلہ زکام

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، نیلی روشنی سر پر روزانہ صبح و شام ۲۰ منٹ تک ڈالی گئی

نتائج:    ۴ دنوں میں مرض ختم ہو گیا

خالد

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  اختلاج قلب

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی اور اورنج پانی

نتائج:    مریض کو ۶۰ فیصد آرام ملا

امجد خان

عمر:      ۴۰ سال

مرض:  لو بلڈ پریشر

تجویزکردہ علاج:   اورنج پانی اور سرخ پانی

نتائج:    دس دن علاج کے بعد فائدہ ہوا

ارشاد علی

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  جریان

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی، نیلا پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی مالش کمر کے نچلے جوڑوں پر

نتائج:    ۱۵ دنوں کے علاج سے مریض یاب ہو گیا

جاوید اختر

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  سرعت انزال

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی مالش کمر کے آخری جوڑوں پر صبح وشام

نتائج:    ایک ماہ کے علاج سے مریض شفایاب ہو گیا

ڈاکٹر عبدالغفور

M.B.B.S. (KMC) Peshawar

آپ پوسٹ گریجویٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ایلوپیتھک طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صاحب نے کلر تھراپی کے اصول پر علاج شروع کیا تو مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ آپ کا مرتب کردہ ریکارڈ یہ ہے:

امتیاز خان‘ ماجد علی شاہ

عمر:      ۴۰ سال اور ۴۵ سال

مرض:  فالج

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی، سرخ رنگ پانی۔ سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش

متاثرہ جگہ پر کرائی گئی

نتائج:    ۲ ماہ کے مسلسل علاج سے دونوں مریضوں کے اعضاء حرکت کرنے لگے

شاہد‘خالد

عمر:      ۳۰ سال اور ۲۰ سال

مرض:  اسہال

تجویز کردہ علاج:  زرد رنگ پانی، سبز رنگ پانی

نتائج:    ۳ دنوں میں مریض اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو گئے

بشیر احمد

عمر:      ۴۰ سال

مرض:  کھانسی‘بخار

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی، سبز رنگ پانی

نتائج:    ۷ دنوں کے علاج سے مریض ٹھیک ہو گیا

امجد خان

عمر:      ۱۸ سال

مرض:  دماغی تھکن

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی

نتائج:    ۴ دنوں میں دماغی تھکن دور ہو گئی

ثناء اللہ خان

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  پیشاب میں جلن

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی، سبز رنگ پانی

نتائج:    ۴ دنوں کے علاج سے شفا ہوئی

ساجدہ بی بی‘ حمیدہ جبین‘بشریٰ ناز

عمر:      ۲۵، ۳۰ اور ۳۵ سال

مرض:  ایام کی زیادتی

تجویز کردہ علاج:  نیلی شعاعوں کے تیل کی کمر کے جوڑ پر مالش کرائی گئی۔ نیلا رنگ پانی سبز رنگ پانی

نتائج:    مریضوں کو صحت یاب ہونے میں آٹھ دن لگے

شاہد درانی‘ اسلم پرویز

عمر:      ۲۹ اور ۳۰ سال

مرض:  جسمانی کمزوری

تجویز کردہ علاج:  نارنجی رنگ پانی، سرخ رنگ پانی

نتائج:    ۱۰ دنوں تک علاج کیا گیا۔ مریض نے اپنے اندر توانائی محسوس کی

ڈاکٹر عامر فیاض

M.B.B.S., R.M.P.

فاروق

عمر:      ۳۲ سال

مرض:  اختلاج قلب

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی

نتائج:    ۱۰ دنوں کے مسلسل علاج سے مریض صحت یاب ہو گیا

 

رضا احمد

عمر:      ۳۲ سال

مرض:  بے چینی، تھکن

تجویز کردہ علاج:  سبز نیلا اور اورنج پانی  9X12 انچ  انچ فیروزی رنگ شیشہ

نتائج:    ۱۵ دنوں بعد مریض کی شکایات میں کمی آ گئی

ستار

عمر:      ۲۹ سال

مرض:  پیشاب میں جلن

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی

نتائج:    مریض صحت یاب ہو گیا

جبار

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  کمر کا درد

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی، نیلی شعاعوں کا تیل، کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر صبح و

شام مالش

نتائج:    مسلسل علاج سے مریض کے درد میں کافی حد تک کمی آ گئی

 

فضل ستار

عمر:      ۲۰ سال

مرض:  جریان

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی کمر کے آخری جوڑ پر مالش

نتائج:    مریض صحب یاب ہو گیا

افشاں

عمر:      ۳۵ سال

مرض:  لیکوریا

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی کمر کے آخری جوڑ پر مالش صبح و شام

نتائج:    ایک ماہ میں مریضہ کو اللہ تعالیٰ نے شفا دی

سردار عالم

عمر:      ۴۰ سال

مرض:  یرقان

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی مسلسل آرام

نتائج:    ۱۰ دنوں میں مرض کی شدت میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کافی کمی آ گئی۔

مریض کو علاج جاری رکھنے کی تاکید کی گئی

جاوید جبار

عمر:      ۳۷ سال

مرض:  اداسی

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی اورنج پانی 9X12 انچ گہرا نیلا رنگ شیشہ

نتائج:    ۱۵ دنوں میں مریض کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئی

حکیم وقار یوسف

(فاضل الطب الجراحت)

پاکستان اور بیرونی ممالک میں مشہور و معروف عظیمی دواخانہ کراچی میں پندرہ سال سے مطب کر رہے ہیں۔ مطب میں مریضوں کا ہجوم رہتا ہے۔

حکیم وقار یوسف ن ے دس مختلف بیماریوں کے ایک ہزار مریضوں کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔ ان میں مرد حضرات، خواتین اور بچے سب شامل ہیں۔ رنگ و روشنی سے علاج کے طریقہ پر شفایابی کا تناسب مندرجہ ذیل ہے۔

اختلاج قلب

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۳۰، ۳۵ دن

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  نیلا پانی، سبز پانی

علاج کا دورانیہ:   پندرہ دن

نتائج:    ۵۰ فیصد

معدے میں تیزابیت

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        دو ماہ

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  سبز پانی، زرد پانی

علاج کا دورانیہ:   بیس دن

نتائج:    ۶۰ فیصد

ڈپریشن

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۳ ماہ

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی

علاج کا دورانیہ:   پندرہ دن

نتائج:    ۶۱ فیصد

ایام میں درد ہونا

مریضوں کی تعداد:          ۱۰۰

بیماری کی کل مدت:        ۲ ماہ

مرض کی شدت: درمیانی

تجویز کردہ علاج:  نیلی شعاعوں کا تیل کمر کے جوڑ پر مالش کرایا گیا۔ نیلا پانی سبز پانی

نتائج:    ۵۶ فیصد 

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)