Topics

نیگیٹیوبینی

                   

سوال   :   آپ نے ایک صاحب کو نیگیٹیو  بینی بطور علاج تجویز کی تھی ۔  نیگیٹیو  بینی کیا ہے؟  اس کی علمی تو جیہہ بیان کریں؟ 

جواب  :   جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ آدمی شعور اور لاشعور سے مرکب ہے،  شعور Positive   مثبت اور لاشعور Negative  منفی ہے۔  شعوری واردات وکیفیات اور عمل، اشغال لاشعور کے تابع ہے ، لیکن ساتھ ساتھ شعوری تحریکات کا سایہ لاشعوری سطح پر پڑتا ہے ۔  لاشعور ی تحریکات میں نہ تخریب ہوتی ہے نہ ہی بیماری ، لیکن اگر شعوری تحریکات اس حد تک غالب آجائیں کہ لاشعوری تحریکات کو قبول کرنے میں مزاحم ہوں تو لاشعور ایک حد تک شعور سے بے پرواہ ہوجاتا ہے اور آدمی کے اندر تعمیری خیالات کی بجائے تخریبی خیالات کا غلبہ ہوجاتا ہے۔تخریبی خیالات میں جسمانی اور نفسیاتی بیماریاں بھی آتی ہیں۔ شعورکو اعتدال پر واپس لانے کے لیے اس بات کی ضرورت پیش آتی ہے کہ اس کا رخ لاشعور کی طرف پھیر دیا جائے، چونکہ لاشعور نیگیٹیو  ہے اس لیے نیگیٹیو بینی اس سلسلہ میں موثر علاج ثابت ہوا ہے۔  علاج کے سلسلے میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ دوائیوں کی مقدار بطور خاص اہمیت رکھتی ہے او ر اس کے ساتھ پرہیز کرنا لازم ہوتا ہے، بالکل اسی طرح نیگیٹیو  بینی میں بھی احتیاط اور اعتدال ضروری ہے۔اگر اعتدال ٹوٹ جائے تو پھرشعوری تحریکات مغلوب ہو جاتی ہیں اور لاشعوری تحریکات غالب آجاتی ہیں۔جب ایسا ہو تو آدمی کی وہ نظر کھل جاتی ہے جو غیب کا مشاہدہ کرتی ہے اور ایسے کسی آدمی کے سامنے ان دیکھے مناظرا ور ماورائی صورتیں نظر آنے لگتی ہیں،  چونکہ عام آدمی اس طرز نظر سے وقوف نہیں رکھتا اس لیے وہ اس کو بیماری سمجھنے لگتا ہے ۔ اِ س کی توجیہہ میں یہ نقطہ پوشیدہ ہے کہ نیگیٹیو  بینی اگر حد سے زیادہ تجاوز کرجائے تو وہ کیفیت عمل میں آجاتی ہے جو صاحب روحانیت کے لیے کامیابی کی دلیل ہے اور عام آدمی کے لیے ذہنی اور دماغی بیماری ہے۔

Topics


Usoloo

Khwaja Shamsuddin Azeemi


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔