Topics
سوال : بہت
سارے لوگوں کے نام موجود ہے تقریباً ۱۲۵ زائد۔
جواب :
کمہار سے ایک کوری ہانڈی لے لیں،اس کے ساتھ اوپر ڈھکنے کے لیے مٹی کا ڈھکن
بھی لے لیں۔ صبح فجر کی نماز کے فوراً بعد مٹی کی ہنڈیا کو سامنے رکھ کر چھوٹے
چھوٹے کاغذ کے ٹکروں پر ایک نقطہ اور اس کے گرد دائرہ بنا دیں۔فجر کی نماز کے وقت
تک کاغذ کے جتنے ٹکروں پر دائرہ اور نقطہ بنایا ہے یہ سب ہنڈیا میں ڈال دیں۔ فجر کی نماز کے بعد دنیاوی کاموں میں مشغول
ہوجائے، دوسرے روز بھی یہ عمل کریں ۔
روزانہ اس وقت تک یہ معمول برقرار رکھئے جب تک ہنڈیا کاغذ کے چھوٹے چھوٹے
ٹکرو ں سے بھر نہ جائے۔ ہنڈیا بھر جانے کے
بعد ڈھکن اوپر رکھ کر ہنڈیا کو ملتانی مٹی اور کپڑے میں لپیٹ کرآگ میں اس طرح رکھ
دیں کہ ہنڈیا دہکتے کوئلوں سے ڈھک جائے۔ کوئلے ٹھنڈے ہونے پر ہنڈیا کے اندر سے
راکھ نکال کر دریا یا بہتے ہوئے پانی میں
بہا دی جائے۔ اس عمل سے جادو، سحر کا اثر، کاموں میں وغیر معمولی روکاوٹیں
، حسد کی وجہ سے گھریلو ناچاقی ختم ہوجاتی
ہے۔ یہ علاج اب سے پانچ ہزار سال پہلے
رائج تھا، نہایت زدو اثر اور مجرب عمل ہے۔
روحانی ڈاک پڑھنے والے تمام کرم فرما اس علاج سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ جن
لوگوں کے نام شائع نہیں ہوئے وہ صرف اتنی زحمت گوارہ کریں کہ پوسٹ کارڈ کے ذریعے
مطلع کردیں، پوسٹ کارڈ پر صرف یہ تحریر
لکھی جائے۔
پورا
نام۔ والدہ کا نام۔ موٹے قلم سے نقطہ اور دائرہ بنا دے۔ ایک جملہ میں مقصد اس کے علاوہ پوسٹ کارڈ پر
کچھ نہ لکھا جائے۔
Khwaja Shamsuddin Azeemi
ان
کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور
تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔
میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ 125 سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے
تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے
، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ
ہوسکے۔