Topics

خودبخود منہ بھینچ لیتا ہوں

طلسماتی درخت                   

سوال  :   میں احساس کمتری کا شکار ہوں ،  بات کرتے ہوئے خودبخود منہ بھینچ لیتا ہوں۔ بہت کوشش کرتا ہوں مگر اس حرکت سے نجات نہیں ملتی، کوئی کام کرتے وقت یا خالی بیٹھنے پر بھی طرح طرح کے منہ بناتا رہتا ہوں،  ہروقت خوف ذدہ رہتا ہوں، برائے مہربانی آپ مجھے کچھ ایسا بتادیں کہ میری خود پر طاری کی ہوئی پریشانیاں دور ہوجائیں اور میں اللہ پر بھروسہ کرکے دنیا کا سامنا بہادری سے کرسکوں۔

جواب  :   صبح سویرے کسی درخت کے تنے سے ٹیک لگا کر کھڑئے ہوجائیں، اس طرح کہ ریڑ ھ کی ہڈی درخت کے تنے کے ساتھ مس ہوتی رہے۔ اس وقت ننگے پاؤں رہیں اور نظریں سیدھے پیر کے انگوٹھے پر رہیں، دس منٹ تک اس طرح کھڑے رہیں اور پھر اپنے کاموں میں مشغول ہوجائے ۔ایک دفعہ جس درخت کا انتخاب کرلیں چالیس روز اِسی کو استعمال کریں۔

Topics


Usoloo


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔