Topics
کہا
جا تا ہے کہ یہ دنیابا ر بار زیادہ صحیح اندازوں کے مطا بق سولہ مر تبہ تبا ہ ہو
کر دو با رہ آبا د ہو ئی ہے ۔ خوبصورت رنگین با غ و بہار سے مزین پر
کشش بر فا نی کہساروں ، مو تی کی طر ح چمکتے آبشاروں ۔ آفتا ب کی شعا عوں اور چا
ند کی کر نوں کا یہ مسکن یہ دنیا ۔ اب چا لیس ہزار ایٹم بموں کی زد میں موت کے دہا
نے پر کھڑی ہانپ رہی ہے ۔زمین کے اندر بہنے والے چشمے انسان کو تر قی کاراستہ بتا
نے والے معدنیات ، نظام کشش ثقل یا حسرت و یاس اپنے بیٹوں کے ہا تھوں اپنی ہلا کت
کی منتظر ہے ۔
جس
زمین نے ہمیں پر وان چڑ ھا یا آج وہ زمینوہ دنیا ؤج ایک مجسم سوال بن گئی کہ آدم
زاد کس قصور ، کس جرم اور کس پا داش میں زمین کی تبا ہی کے درپے ہے ۔آدم زاد کو اس
کی جنم بھو می نے کیا کچھ نہیں دیاہے ۔ انگو ٹھا چو ستے بچے کی جوانی اور جوانی
میں لذت اندوز کیفیات اور مسرور کن کیفیات کے نتیجے میں دنیا کی رو نق کیا زمین
کااحساس نہیں ہے ؟ یہ کیسی احسان فراموشی ہے کہ بچہ اپنی ماں کی گو د اجاڑ نے اور
بر با د کر نے پر مصر ہے ۔
خالق
کا ئنات نے اس دنیا کو محبت ، خوشی ، مسرت وشادمانی اور ایثار کا گہوارہی بنا دیا
تھا اور آج بھی دنیا کی ہر شئے دیدہ بینا کو مسرت اور خوشی مہیا کر تی ہے خوبصور ت
خوبصورت رنگ بہ رنگ چڑیا ں ، فطرت کے شاہد مناظر ، پا نی کااتار چڑھا ؤ پا نی کی بلندی ، آسمان کی رفعت ،
پھو لوں کا حسن ، درختوں کی قطا ریں ، تا روں بھری رات ، روشن رو شن دن ، ماں کی
آنکھوں میں محبت کی چمک ، بچے کا مچلنا ، کلکاری بھرنا ، بہن کی پاکیزگی ، بھا ئی
کا اخلاص ، بیٹی کا تقدس با پ کی شفقت یہ سب بلا شبہ نوع انسانی کے لئے خوشی اور
شا دما نی کا سامان ہیں ۔ ایک ماں کی طر ح زمین بھی یہی چاہتی ہے کہ اس کی اولاد
پر مسرت زندگی گزار ے ، زمین کو دو زخ نہ بنا ڈالے ،اس کے اوپر پھولوں کے بجا ئے
انگا روں کی کا شت نہ کی جا ئے ۔
ستر
ما ؤ ں سے زیادہ محبت کر نے والی ذات ، اللہ کیا ہے ؟اللہ محبت ہے ، اللہ خوشی ہے
اللہ نے صرف کائنات کو تخلیق ہی نہیں کیااور ذیلی تخلیق کی ذمہ داری عورت کے نا زک
کندھوں پر رکھ دی ۔ عورت کے دل میں اس کی ہر ہر روئیں میں اپنی وہ محبت انڈیل دی
جو اللہ کی اپنی صفت ہے ۔ خالق کائنات اللہ نے عورت کو تخلیق کا میڈیم بنا کر اس
کے اندر تخلیقی صلا حیت کے ساتھ ساتھ ستر میں سے ایک حصہ اپنی محبت منتقل کر دی تا
کہ عورت ماں بن کر اللہ کی تخلیق کو قائم رکھے اور اس آبیا ری کو قائم کر تی رہے
جس کو پر بہار دیکھنا اللہ کے لئے سب سے بڑی خوشی ہے ۔
’’میری
بہنو ، میری ما ؤں ، میری بیٹیو! ‘‘
یہ
دنیاآپ کے دم سے پُر رونق اور آباد ہے ۔آپ کی عظمت اس سے ظا ہر ہے کہ نظام تخلیق آپ
کے وجود سے قائم ہے۔ آپ ہر اس ہستی کی تخلیق کا باعث ہیں جس جس نے اللہ کے قانون کو
سامنے رکھ کر اس زمین کو غم و آلام سے نجات دلا نے کی کوشش کی ہے ۔ ان میں عظیم
مفکر بھی ہیں ۔ انبیا ء اکرام ؑ اور ان کے دوست اولیا ء اللہ بھی ہیں ۔
عورت
کی فضلیت کا عالم یہ ہے کہ ماں کی آغوشِ راحت میں اللہ کے محبوب خاتم النبیین ﷺ نے
تر بیت پا ئی وہ ماں ہی ہے جس کے دودھ سے آپ ﷺ کا شعور پر وان چڑھا اور اس شعور سے
اللہ کے احکامات کونوع انسانی تک پہنچا یا
۔ یہ کون نہیں جا نتا کہ ہر مصلح قوم کی وریدوں میں ماں کا خون دوڑ رہا ہے ۔
یہ
کیسی المناکی ہے کہ ______
سائنس
کی پُر فر یب تر قی کے پر دے میں آپ کے نونہال کے چھیننے کے منصوبے بنا ئے جا رہے
ہیں سائنسدانوں کا ایک کر تا دھر تا طبقہ چا ہتا ہے کہ مسرت کا قلعہ کھنڈر بن جا
ئے ۔ محبت کے سوتے خشک ہوجائیں ۔اخلا قی معاشرتی پا بندیاں جو انسان کی بلندی
کا با عث ہیں ان کی تمام دیواریں منہدم ہو جا ئیں ۔
چند
مفا د پر ست سر مایہ داروں نے انسانی عروج اور فہم و فراست کی تابا نیوں کو
اپنی تجو ریاں بھر نے کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔بلا شبہ دل کی
پیو ند کا ر ی میڈیکل سائنس کا ایک بڑا کا ر نا مہ ہے لیکن دل کے ایک آپر یشن پر
تقریباً دو لاکھ خرچ آتا ہے عوام کا وہ کونساطبقہ ہے جو اتنا زر کثیر خرچ کر کے
ایک بیماردل کے لئے زندگی طلب کر سکتا ہے ۔آپ نے دودھ پلا کراپنے جگر گو شوں میں
جو صلاحیت پیدا کی تھی وہ اب کا رو بار بن گئی ہے۔سونےچاندی کے سکوں
کی قیمت بڑھ گئی ہے اور انسان کی قیمت گھٹ گئی ہے ۔
اے
میری ما ؤں ، میری بیٹیو، اللہ کی تخلیق میں رنگ بھر نے والی عورتو !
اب
آپ کے اوپر دو ہری ذمہ داری آگئی ہے اب قانو نِ قدرت آپ کو اپنی بادشاہی میں شریک
کر نا چاہتا ہے ۔آپ اپنے بچوں کی گھٹی میں یہ بات ڈال دیں دنیا قائم رہنے کے لئے
بنی ہے دنیا خوشی اور ساز و آواز کا گہوارہ ہے ۔آپ اپنے نو نہالوں میں یہ طر ز فکر
مستحکم کر دیں کہ اللہ سرا پا محبت ہے ۔اور چا ہتا ہے کہ دنیا میں محبت کے گیت گا
ئے جا ئیں ۔اگر ہماری ما ئیں ، ہماری بہنیں ، ہماری بیٹیاں اپنی اولاد میں اللہ
اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بتا ئی ہو ئی خلوص ، محبت ، ایثار کی طرزِ
فکر منتقل کر دیں تو دنیا میں چھا ئے ہو ئے خوف وہراس کے بادل چھٹ جا ئیں گے ، معا
شرہ سدھر جا ئے گا ، دولت کو سب کچھ سمجھنے والے لوگوں کی ذہا نت زنگ آلو د ہو جا
ئے گی اور نوع انسانی پھر سے منزل کی طر ف گا مزن ہو کر اس دنیا کا سراغ پا ئے گی ،جو
مسرت ہے ، خوشی ہے ، انبساط ہے اور ،محبت ہے ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ان روشن ضمیر دوستوں کے نام جنہوں نے میری آواز پر روحانی مشن کے لئے خود کو وقف کردیا۔