Topics

اہل و عیال سے برتا ؤ


                سالکین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بیوی بچوں کے ساتھ برتا ؤ شفقت و مدارات کے ساتھ رکھے اور انہیں ادب سکھائے اور خدا کی اطاعت پر آمادہ کرے۔

                خدا تعالیٰ کا فرمان ہے کہ:

                ترجمہ:‘‘بچا ؤ اپنے آ پ کو اور اپنے اہل و عیال کو دوزخ کی آگ سے۔’’

                سالک پر لازم ہے کہ اپنے اہل و عیال پر دستور کے مطابق حلال کمائی خرچ کرے۔

                اگر طالب اہل و عیال رکھتا ہو اور والدین اس کی زیر پرورش ہوں تو ان کی کفالت اس کے ذمہ ہے۔ مخصوص اوقات میں کوشش کرے ان کے حقوق ادا کرنے میں کسی قسم کی بے توجیہی نہ کرے اور معاش کو صرف اپنے پیٹ بھرنے کا ذریعہ نہ بنائے بلکہ اس سے لوگوں کی معاونت مقصود ہو۔

 

            

Topics


Adab e Mureeden

میاں مشتاق احمد عظیمی

حضور قلندر بابا اولیاءؒ فرماتے ہیں:

"ذہن کو آزاد کر کے کسی بندے کی خدمت میں پندرہ منٹ بیٹھیں۔ اگر بارہ منٹ تک ذہن اللہ کے علاوہ کسی اور طرف متوجہ نہ ہو تو وہ بندہ استاد بنانے کے لائق ہے۔ انشاء اللہ اس سے عرفان نفس کا فیض ہو گا۔"
                اس کتاب کی تیاری میں مجھے بیشمار کتابوں سے اچھی اچھی باتیں حاصل کرنے میں کافی وقت لگا۔ آپ کو انشاء اللہ میری یہ کاوش بہت پسند آئے گی اور سلوک کے مسافروں کو وہ آداب حاصل ہو جائیں گے جو ایک مرید یا شاگرد کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔                اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ مجھے سلسلہ عظیمیہ کے ایک ادنیٰ سے کارکن کی حیثیت سے میری یہ کاوش مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی نظر میں قبول ہو اور ان کا روحانی فیض میرے اوپر محیط ہو اور مجھے تمام عالمین میں ان کی رفاقت نصیب ہو۔ (آمین)


میاں مشتاق احمد عظیمی