Topics
اسباب
ہاضمہ کی نالی میں کہیں بھی
کوئی بیماری ہو وہ اس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہے۔
کچھ دوائیں مثلاً اسپرین اور
اینٹی بائیوٹک دوائیں اور نفسیاتی بیماریاں خصوصاً ڈپریشن اور اعصابی تناؤ سے یہ بیماری
لاحق ہوتی ہے۔
علامات
اس مرض میں مریض عام طور پر
اوپری پیٹ میں درد سینے میں جلن، متلی قے، بھوک کی کمی، پیٹ پھولنا، کھٹی ڈکاریں آنا
اور حبس ریاح کی شکایت کرتے ہیں۔
علاج
۱۔ فیروزی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ زرد رنگ پانی دوپہر و رات
غلیظ مادی اور چکنی غذاؤں
کا زیادہ استعمال کثرت سے ریاح پیدا ہونا، صفرا کی زیادتی اور آکسیجن کی زیادتی سے
ہچکی آتی ہے۔
علامات
معدہ کے اوپر دباؤ، گھٹن اور
سوزش محسوس ہوتی ہے۔ پیاس میں شدت ہو جاتی ہے، زبان خشک ہو جاتی ہے۔ صفرا کی علامات
بھی پائی جاتی ہیں۔ ہاضمہ میں فتور واقع ہو جاتا ہے۔ زیادہ ہچکی آنے سے پیٹ میں درد
ہو جاتا ہے۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ زرد رنگ پانی دن میں ایک
بار
علامات
چھوٹی آنت میں سوزش اور زخم
ہو جاتے ہیں۔ پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے۔ یہ درد اسہال اور بخار سے بڑھ جاتا
ہے۔ پیٹ دبا کر دیکھنے سے پیٹ کے نچلے حصے میں دائیں طرف ایک رسولی نما چیز محسوس ہوتی
ہے۔
اپینڈکس (Appendicitis) سے ملتی جلتی علامات ہوتی
ہیں۔ آنتوں کی سوزش کو زیادہ عرصہ گزر جائے تو مندرجہ ذیل پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
۱۔ آنتوں میں سوراخ بن جاتے
ہیں۔
۲۔ آنتیں ایکد وسرے سے چپک
کر فضلہ کے اخراج میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
۳۔ آنتوں کا بھگندر بھی بن
سکتا ہے۔
۴۔ آنتوں کا کینسر ہو سکتا
ہے۔
آنتوں کی سوزش میں آنتوں کے
علاوہ جسم کے دوسرے حصوں میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں۔
۱۔ وزن کی کمی معدنیات کی
کمی وٹامنز کی کمی ناخنوں کا مخروط نما ہو جانا۔
۲۔ جسم پر زخم جیسے سرخ نشانات
پڑ جاتے ہیں۔
۳۔ آنکھوں کا رنگ لال ہو جاتا
ہے، آنکھ کی پتلی میں سوزش محسوس ہوتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)