Topics

گردن توڑ بخار

 

اسباب

گردن توڑ بخار مختلف بیکٹیریا یا وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو پہلے خون میں دور کرتے ہیں اور پھر دماغی غلافوں پر جمع ہو کر سوزش کرتے ہیں۔ دماغ میں جب کئی خلاء بن جاتے ہیں اور کسی جگہ برقی رو کا ہجوم ہو جاتا ہے تو کئی قسم کے بخار شروع ہو جاتے ہیں۔ ان بخاروں کی وجہ برقی رو کے ہجوم کا اچانک رنگ بدلنا ہے۔ گردن توڑ بخار میں خلیوں کی جگہ خلاء آ جاتا ہے۔ خلاء میں مخلوط رنگ کی رو پانی بن جاتی ہے۔

علامات

مریض بخار، سر میں شدید درد، گردن اکڑنے، طبیعت میں ہیجان، سستی، غشی اور کنفیوژن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ گردن توڑ بخار سے پہلے ناک یا گلے آنے کی کوئی تکلیف ہوتی ہے۔

بعض اوقات پرانے گردن توڑ بخار میں جو کہ ٹی بی کے جراثیم یا آتشک کے جراثیم کی وجہ سے یا دوسری وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے مریض سر درد بخار خراب دماغی کیفیت میں کلینک میں آتے ہیں۔

علاج بہت احتیاط کے ساتھ کرنا چاہئے کیونکہ بے احتیاطی یا پیچیدگی کی صورت میں مریض کی موت واقع ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بے احتیاطی سے یا صحیح علاج نہ ہونے سے کوئی عضو معطل ہو سکتا ہے، بینائی ختم ہو سکتی ہے۔

علاج

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح دوپہر شام

۲۔      پرپل رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      زرد رنگ پانی صبح و شام

۴۔      غشی اور بے ہوشی کی حالت میں آسمانی رنگ کی روشنی پندرہ پندرہ منٹ تک دن میں چار بار مریض کی پیشانی پر ڈالیں

۵۔      نیلی شعاعوں کا تیل سر پر اور گردن کے جوڑ پر دائروں میں مالش کریں

۶۔      زرد رنگ شعاعوں کا تیل گلے پر اور ناف کے چاروں طرف دائروں میں ہلکے ہاتھ سے مالش کریں

فالج

اس مرض میں جسم کا کوئی عضو کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

اسباب

اس کی وجوہات بہت زیادہ ہیں۔ چند مشہور اسباب مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔       دماغ کی کسی رگ کا پھٹ جانا یا بند ہو جانا (اسٹروک)۔

۲۔      خون کی سپلائی بند ہونا یا چوٹ لگنا حرام مغز سے نکلنے والے اعصاب میں خرابی

۳۔      عضلات کی خرابی یا بے ترتیبی۔

دماغ میں سے گزرنے والی رنگین برقی رو کے دوران کا سمک ریز (Cosmic Rays) آ جائے اور کم سے کم اپنی جگہ سے چار انچ بائیں طرف ہٹی ہوئی ہو تو اس کا حملہ یک لخت دل پر ہوتا ہے۔ اس طرح کے مریض کے بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں لیکن یہی کوسمک ریز جب دائیں طرف چار انچ ہٹی ہوئی ہو تو برقی نظام تباہ کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ کندھے سے پیر تک اس کا اثر ہوتا ہے۔ اس کو فالج کا نام دیا جاتا ہے۔

علامات

اس کی کئی اقسام ہیں۔ بعض افراد میں جسم کا ایک عضو صرف ہاتھ یا پیر متاثر ہوتا ہے۔ بعض اوقات جسم کا نچلا دھڑ متاثر ہو جاتا ہے۔ یعنی دونوں ٹانگیں۔ بعض اوقات سر سے جسم کا نصف حصہ مثلاً دایاں ہاتھ دایاں پیر متاثر ہو جاتا ہے۔

علاج

۱۔       سرخ رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نیلا رنگ پانی دن میں ایک وقت

۳۔      نارنجی رنگ پانی کھانے سے پہلے

۴۔      کمر کے جوڑ پر اور گردن کے جوڑ پر نیلے رنگ کی روشنی روزانہ پندرہ منٹ تک ڈالیں

۵۔      کمر کے جوڑ پر اور گردن کے جوڑ پر نیلا تیل ہلکے ہاتھ سے دائروں میں روزانہ صبح و شام مالش کریں

۶۔      متاثرہ عضو پر سرخ شعاعوں کا تیل دائروں میں مالش کریں

۷۔      متاثرہ عضو پر سرخ رنگ کی روشنی روزانہ پندرہ منٹ تک دن میں دو بار ڈالیں۔ علاج میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ نتائج مرتب ہونے تک علاج جاری رکھیں۔

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)