Topics

ڈراؤنے خواب

 

اس بیماری میں مریض کو خواب میں خوفناک اور ڈراؤنی صورتیں دکھائی دیتی ہیں اور وہ گمان کرتا ہے کہ کسی نے اسے اوپر سے گرا دیا ہے یا کوئی اس کے سینہ پر چڑھ کر بیٹھ گیا ہے۔

اسباب

یہ مرض اکثر معدہ کی خرابی اور بدہضمی سے ہوتا ہے۔ کھانا کھا کر فوراً سونا خصوصاً چت لیٹنے سے اور بعض دفعہ سینے کے عضلات اور آنتوں میں تشنج پیدا ہونے سے ہوتا ہے۔

علامات

مریض کو خوفناک خواب نظر آتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی بھاری بوجھ کے نیچے دبا ہوا ہے۔ اس کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ وہ بول سکتا ہے نہ حرکت کر سکتا ہے۔ اسی حالت میں وہ خواب مین چونک کر نیند سے بیدار ہو جاتا ہے۔ جاگنے پر دم گھٹنا موقوف ہو جاتا ہے لیکن گھبراہٹ موجود رہتی ہے۔ سانس تیز تیز لیتا ہے بعض مریض پسینہ میں شرابور ہوتے ہیں۔

علاج

۱۔       مرہم زرد یا زرد شعاعوں کا تیل پیٹ پر صبح نہار منہ اچھی طرح مالش کریں

۲۔      نیلا رنگ پانی صبح و شام

۳۔      زرد رنگ پانی دوپہر و رات کھانے کے بعد

۴۔      سبز رنگ پانی رات کھانے سے پہلے

۵۔      نیلی شعاعوں کا تیل انگوٹھے سے آہستہ آہستہ انگلیوں کے پوروں پر Massageکریں

نیند نہ آنا

اسباب

اس کا سب سے بڑا سبب دماغ میں خشکی ہے۔ گرم غذاؤں کا بکثرت استعمال جسم میں صفرا کی زیادتی رنج و غم کی کثرت، ذہنی انتشار، تفکرات، بلڈ پریشر کی زیادتی، دائمی قبض، بدہضمی، منشیات اور چائے کی کثرت بھی اس مرض کا باعث ہے۔

علامات

مریض رات بھر پہلو بدلتا رہتا ہے لیکن نیند نہیں آتی۔ طبیعت نہایت بے چین اور مضطرب رہتی ہے۔ ناک کے نتھنے خشک ہو جاتے ہیں۔ پیاس زیادہ لگتی ہے۔ سر گرم ہوتا ہے۔ صفرا کی زیادتی سے ہو تو چہرے کا رنگ زرد ہو جاتا ہے اور منہ کا مزا کڑوا ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔

علاج

۱۔       فیروزی رنگ پانی صبح و شام اور افاقہ ہونے کی صورت میں صرف رات سوتے وقت استعمال کریں

۲۔      زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      کچی گھانی کے تلوں کے تیل میں نیلی شعاعیں جذب کر کے روزانہ انگلیوں کے پوروں سے سر کے پچھلے حصہ میں مالش کریں

۴۔      روغن کدو اور روغن کاہو میں آسمانی شعاعیں جذب کر کے انگلیوں کے پوروں سے سر کے بیچ میں مالش کریں

۵۔      صفرا کی زیادتی سے نیند نہ آئے تو گھڑی دیکھ کر دو منٹ تک پختہ سالم لیمو کنپٹی پر ملائم ہاتھ سے ملیں

ہسٹیریا

اسباب

زندگی گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حافظہ کے دو رخ بن جاتے ہیں۔ ایک رخ کے نقوش گہرے ہوتے ہیں اور وہ انسان کو یاد رہتے ہیں۔ دوسرے رخ کے نقوش ہلکے ہوتے ہیں وہ انسان کو یاد نہیں رہتے۔ زندگی میں گزرے ہوئے وہ حالات و واقعات جن کو انسان بھلا دینا چاہتا ہے مثلاً غم خوف پریشانیاں وغیرہ شعور کے دوسرے رخ میں ریکارڈ ہو جاتی ہیں۔ شعور کے اس دوسرے رخ کو نفسیات دان لاشعور کہتے ہیں۔ شعور اگر طاقتور ہے تو حافظہ کا دوسرا رخ پریشانی کا باعث نہیں بنتا۔ لیکن شعور اگر طاقتور نہیں ہے تو ذہن پر خوف بار بار ابھرنے لگتا ہے چونکہ انسان ان باتوں کو دوبارہ یاد کرنا نہیں چاہتا اس لئے شعور پر دباؤ زیادہ ہو جاتا ہے۔ جسم پر اس کا اثر پڑتا ہے اور مختلف علامات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ ان ہی مختلف علامات کے تحت مرتب ہونے والے اثرات کو ہسٹیریا کہتے ہیں۔

علامات

۱۔       مریض کا یکدم چپ ہو جانا۔

۲۔      ہاتھ پیروں کا اس طرح بیکار ہونا کہ محسوس ہو کہ دماغ پر فالج کا اثر ہو گیا ہے۔

۳۔      چلتے وقت جسم میں جھول آنا اور چال میں توازن قائم نہ رہنا۔

۴۔      ہاتھ پیر یا سر میں جھٹکے لگنا (یہ جھٹکے مرگی سے مشابہ ہوتے ہیں)

۵۔      عارضی طور پر نظر ختم ہو جانا۔

۶۔      بعض اوقات مریض اپنا نام پتہ اور گھر بھول جاتا ہے۔

۷۔      بے سرو پا باتیں کرنا۔

کیس ہسٹری

مسز Rکی نئی نئی شادی ہوئی۔ ان کے شوہر سعودی عرب چلے گئے۔ مسز Rکی پچھلی زندگی بڑی پریشانی میں گزری تھی۔ صرف ان کی والدہ اور ایک بہن حیات تھیں۔ شروع میں شوہر کے خطوط آتے رہے پھر لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہوتے ہوتے یہ سلسلہ یہاں تک پہنچا کہ گھر کے ایک فرد نے ان کے شوہر کو خط لکھا کہ ان کی بیوی کا رویہ گھر والوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے اور ہمیں شک ہے کہ وہ آپ کے ساتھ وفادار نہیں ہے۔ اس کے بعد شوہر نے بیوی کو خطوط لکھنا بند کر دیئے۔ جب مسز Rکو صورت حال کا علم ہوا تو ان کو شدید خوف لاحق ہوا کہ کہیں شوہر طلاق نہ دیدے۔ اس خوف سے بیوی کی زندگی تاریک ہو گئی اور بینائی چلی گئی۔ بعد میں شوہر کو صحیح صورت حال کا علم ہوا تو اس نے دوبارہ خط و کتابت شروع کر دی اور نتیجہ میں مسز Rکی بینائی واپس آ گئی۔

علاج

۱۔       صبح و شام آسمانی رنگ کی روشنی مریض کی پیشانی پر پندرہ منٹ تک ڈالی گئی

۲۔      Appleرنگ پانی صبح و شام دونوں وقت کھانے سے پہلے

۳۔      زرد رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔      آسمانی رنگ پانی دوپہر و رات کھانے کے بعد

۵۔      تلوں کے تیل میں نیلا رنگ چالیس دن تک جذب کر کے سر میں روزانہ مالش کرائی گئی

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)