Topics
اسباب
مدافعاتی نظام کی کمزوری موروثی
طور پر اور بعض نامعلوم وجوہ کی بنا پر یہ بیماری ہوتی ہے۔
علامات
اس مرض میں جلد پر چھوٹے چھوٹے
گلابی رنگ کے ابھار ہو جاتے ہیں۔ سفید سلور رنگ کے چھالے (Scales) بھی نمودار ہوتے ہیں۔ ابھار
آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں اور بہت سے ابھار مل کر ایک جال بنا دیتے ہیں۔ ان میں ناقابل
برداشت خارش ہوتی ہے۔
علاج
۱۔ نیلا رنگ پانی صبح وشام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
۳۔ زرد رنگ پانی دن میں ایک
بار
۴۔ آسمانی رنگ کی روشنی دن
میں اور سبز رنگ روشنی رات میں آدھے آدھے گھنٹہ تک متاثرہ جگہ پر ڈالیں
اسباب
میلنن (Melanin) مادہ کی کمی (جو جسم کو
رنگ فراہم کرتا ہے) اور وراثت۔
یونانی طب کی رو سے جسم میں
چار قسم کی رطوبتیں ہوتی ہیں۔ جن کو ’’اخلاط‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کے تناسب میں کمی یا
زیادتی برص کو جنم دینے کا باعث بن جاتی ہے۔ حیض کی مدت پوری نہ ہونے سے صفائی نہ ہوئی
ہو اور حمل قرار پا جائے تو برص کا مرض پیدا ہو سکتا ہے اور یہ مرض پانچ نسلوں کے بعد
بھی ظاہر ہو جاتا ہے۔
علامات
اس مرض میں جلد پر سفید داغ
نمودار ہوتے ہیں جو پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ یہ مرض متعدی نہیں ہے ایک دوسرے کو
نہیں لگتا۔ اس مرض سے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور مریض کے تمام اعضاء اپنا کام
ٹھیک کرتے رہتے ہیں۔
علاج
۱۔ سرخ رنگ پانی صبح و شام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
۳۔ زرد رنگ پانی دن میں ایک
بار
۴۔ متاثرہ جگہ سرخ روشنی ڈالیں
۵۔ شیشہ پر سلیٹی رنگ پینٹ
کروا کر مریض کو بار بار دکھائیں
۶۔ اگر یہ داغ تمام جسم میں
پھیل جائیں تو علاج نہ کریں
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)