Topics
لوہے، کیلشیم، نکل، نارنجی غلاف والے پھل،
گاجر، میٹھا کدو، خوبانی، آم، آڑو وغیرہ میں نارنجی رنگ پایا جاتا ہے۔
ذہنی خواص:
جن لوگوں پر نارنجی رنگ کا غلبہ ہوتا ہے وہ
ایسے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہیں جو تھکا دینے والے ہوں۔ ایسے لوگ ہر کام کو جلد از
جلد کرنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا نہ کر سکیں تو پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ اچھے منتظم
ہوتے ہیں۔ نارنجی رنگ والے لوگ لوگوں کو اپنے ارد گرد رکھنا پسند کرتے ہیں۔ ڈھیلا اور
آرام دہ لباس پہنتے ہیں۔ محافل کو سجانے کا انہیں خاص ذوق ہوتا ہے۔ غالب نارنجی رنگ
والے لوگ غالب سرخ رنگ والے لوگوں سے زیادہ چاق و چوبند ہوتے ہیں۔ چمکدار نارنجی رنگ
کا غلبہ ہو تو صبح سویرے بیدار ہونا آسان ہوتا ہے۔
جسمانی خواص:
نارنجی رنگ ہاضمہ میں معاون ہوتا ہے۔ سردی
کی وجہ سے پھیپھڑوں کی خرابی تپ دق پیچش اور مروڑ میں نارنجی رنگ بہت مفید ہے۔
کیمیاوی تجزیہ کے مطابق سونے کیلشیم نکل جست
تانبہ پلاٹینیم سوڈیم فاسفورس کے علاوہ گاجر سنہرے اناج کیلا انناس لیموں گرے فروٹ
اور بیشتر زرد غلاف والے پھلوں میں زرد رنگ ذخیرہ ہوتا ہے۔
ذہنی خواص:
زرد رنگ تحقیق کا رنگ ہے۔ غالب زرد رنگ لوگوں
کو علم سیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔ ایسے حضرات و خواتین مطالعہ سے بھرپور زندگی گزارتے
ہیں۔ سائنس دان، سیاست دان اور تاجر حضرات زیادہ تر اس رنگ کے زیر اثر ہوتے ہیں۔
جن خواتین و حضرات کے ذہنی مرکز میں زرد رنگ
کی کثافت (Density)
اعتدال سے بڑھی ہوئی ہوتی ہے وہ مادہ پرست ہوتے ہیں اور ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔
کوئی بھی زرد رنگ شخص دنیاوی اعتبار سے کامیاب
ہوتا ہے کیونکہ وہ دولت کمانے اور اس کے صحیح استعمال کا فن جانتا ہے۔ زرد رنگ دھوپ
کا رنگ ہے۔ زرد رنگ لوگ متحرک ہوتے ہیں۔ اچھا رہن سہن اختیار کرتے ہیں۔
زرد رنگ ذہن میں تحریک پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ
کبھی ذہنی الجھن کا شکار ہوں تو خط لکھنے کیلئے زرد رنگ کا کاغذ استعمال کریں۔ ایسے
کمرے میں جہاں سورج کی روشنی داخل نہ ہو زرد رنگ طبیعت پر خوشگوار اثر مرتب کرتا ہے۔
جسمانی خواص:
زرد رنگ پیٹ کی جملہ بیماریوں کا بہترین علاج
ہے۔ معدے سے گیس کا اخراج کر کے قوت ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ جگر کے امراض ذیابیطس
خونی بواسیر سے نجات کے لئے مفید ہے۔ یہ رنگ جسم پر پیدا ہونے والے داغ دھبوں کو دور
کرتا ہے۔ زرد رنگ کی کمی امراض کا سبب بنتی ہے اور اس کی زیادتی بخار کے اسباب میں
ایک سبب ہے۔
سبز رنگ نکل، کرومیم، کوبالٹ، پلاٹینم، ایلومینیم،
کلوروفل اور بیشتر سبزیوں اور سبز غلاف والے پھلوں میں پایا جاتا ہے۔
ذہنی خواص:
سبز رنگ سکون بخش ہے۔ غالب سبز رنگ لوگ محبت
سے لبریز ہوتے ہیں اور ان میں سے محبت کی کرنیں پھوٹتی رہتی ہیں جو ماحول کو لطیف بنا
دیتی ہیں۔ لوگ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ غالب سبز رنگ لوگ باغبان اور کاشتکار ہوتے
ہیں۔
سبز رنگ چونکہ زرد اور آسمانی رنگ کے امتزاج
سے وجود میں آیا ہے اس لئے اس کے زیر اثر خواتین و حضرات کا ذہن چاق و چوبند رہتا ہے۔
دوسروں کے نقطہ نظر کو سکون سے سنتے ہیں۔ لوگ اپنی پریشانی بیان کرنے اور اس کا حل
معلوم کرنے کے لئے ان کے پاس زیادہ تعداد میں آتے ہیں۔
حضرات و خواتین بچوں اور جانوروں سے محبت کرتے
ہیں اور ان کی قربت سے خوش ہوتے ہیں۔ نرسری کے بچوں کے اساتذہ میں یہ رنگ وافر مقدار
میں ہوتا ہے۔ آسمانی رنگ کی آمیزش کی وجہ سے ایسے حضرات پانی جھیل دریا اور سمندر سے
خاص تعلق رکھتے ہیں۔ مزاجاً بہت متوازن ہوتے ہیں اور جلد ناراض نہیں ہوتے لیکن نرم
دل ہونے کی وجہ سے صدمہ سے جلد دوچار ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ ہلکے رنگ کے کپڑے پہننا پسند
کرتے ہیں۔ سبز رنگ والے اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے۔ انہیں نئے نئے کام کرنے
کا شوق ہوتا ہے اور دھن کے پکے ہوتے ہیں۔
معدہ کے زرد مرکز میں اگر سبز رنگ کی زیادتی
ہو جائے تو ایسے لوگ نہ صرف خود جذباتی ہو جاتے ہیں بلکہ دوسروں کے حالات سے بھی پریشان
ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ زندگی کی ہر کیفیت سے متاثر ہوتے ہیں گزرے ہوئے واقعات کے بارے
میں سوچتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے معدہ پر بار پڑتا ہے۔
ذہنی مرکز میں سبزی کے فقدان سے زندگی کے رویئے
یک طرفہ رخ اختیار کر لیتے ہیں اور زندگی کے مقاصد حاصل کرنے میں شقی القلبی کا مظاہرہ
ہوتا ہے۔
گلے میں اگر سبز رنگ معمول سے کم ہو جائے تو
گفتگو میں تلخی پیدا ہو جاتی ہے اور معمول سے زیادہ بڑھ جائے تو اتنی نرمی آ جاتی ہے
کہ لوگ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر لیتے ہیں۔
جسمانی خواص:
سبز رنگ خصوصاً اعصابی نظام اور ہائی بلڈ پریشر
کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ رنگ اپنے اندر زخموں کو مندمل کرنے کی اکسیری صفات کا حامل
ہے۔ السر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔ بیشتر سبزیاں سبز رنگ کی ہوتی ہیں۔ انہیں کچا
یا پکا کر کسی بھی صورت میں کھایا جائے تو سبز رنگ کے اثرات جسم میں سرایت کر جاتے
ہیں۔
سبز اور نیلے رنگ کی آمیزش سے فیروزی رنگ بنتا
ہے۔ یہ رنگ جلد کے ریشوں کو توانائی بخشتا ہے۔ جلی ہوئی دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد اور
خارش کا بہترین علاج ہے۔ سکڑی ہوئی اور جھریوں بھری جلد میں تناؤ پیدا کرتا ہے جس کی
وجہ سے شخصیت میں کشش پیدا ہوتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)