Topics

لوح محفوظ اول ،لوح محفوظ دوئم

                     

سوال  :  تصوّف کی اکثر کتابوں میں لوح محفوظ اول اور لوح محفوظ دوئم کا ذکر ہوتا ہے ۔ان دونوں میں کیا فرق ہے ؟  کیا یہ ایک چیز کے دو نام ہیں؟ یا علیحدہ علیحدہ ہیں۔

جواب  :  لوح دوئم موجودا ت کا ایسا مجموعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفات کے خدو خال پر مشتمل ہے ۔ لوح دوئم اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ لوح اول یعنی لوح محفوظ کے متن کی تفصیل ہے، لوح محفوظ کائنات کی تخلیق سے متعلق اللہ تعالیٰ کے احکامات کا مجموعہ تصاویر ہے، کائنات کے اندر جو بھی حرکت واقع ہونے والی ہے اس کی تصویر من وعن لوح محفوظ پر نقش ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ارادے کا اختیار عطا کیا ہے۔ جب انسانی ارادوں کی تصاویر لوح محفوظ کی تصویر میں شامل ہوجاتی ہیں، اس وقت لوح دوئم کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ یہی لوح دوئم دوسرا عالم تمثال ہے جس میں انسانی ارادہ بھی شامل ہے۔ ہم جب دنیا میں کوئی ارادہ کرتے ہیں تو ہمارا ارادہ نیت کے ساتھ زمین پر سے لوح دوئم (دوسرا عالم تمثال ) میں جاتا ہے اور وہاں سے پہلے عالم تمثال یعنی لوح محفوظ کے نقوش کے ساتھ مل کر واپس زمین پر آتا ہے اور اس کی مظاہراتی صورت میں تعمیل ہوجاتی ہے۔ ہماری ساری زندگی اس فارمولے پر قائم ہے۔

Topics


Usoloo

Khwaja Shamsuddin Azeemi


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔