Topics
اسباب
یہ ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا
ہے۔
علامات
یہ مرض عام طور پر سانس یا
دانوں کے ذریعہ پھیلتا ہے۔ اس مرض میں بخار اور تھکن زیادہ ہوتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد سرخ
دانے نکل آتے ہیں۔ یہ دانے شروع میں چہرے، سر اور جسم پر نکلتے ہیں۔ بعد میں ہاتھوں
اور پیروں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ کچھ دنوں میں یہ دانے سوکھ کر چھالوں میں تبدیل ہو
جاتے ہیں۔ سات سے چودہ دنوں میں یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
۳۔ زرد رنگ پانی شام کھانے
کے بعد
۴۔ آسمانی رنگ کی روشنی روزانہ
جسم پر دس منٹ تک ڈالیں۔ نتائج مرتب ہونے تک علاج جاری رکھیں
اسباب
یہ مرض بیکٹیریا کی وجہ سے
ہوتا ہے۔
علامات
بچے کو بخار ہو جاتا ہے۔ بخار
کے علاوہ گردن اور جبڑے اکڑ جاتے ہیں۔ عضلات میں شدید درد، اکڑاؤ اور تشنجی کیفیات
پیدا ہو جاتی ہیں۔ بالعموم اس مرض کا سبب چوٹ یا زخم ہوتا ہے۔ نوزائیدہ بچوں میں ناف
(Umblicus) کے ذریعے جراثیم کا نفوذ ہوتا ہے۔ یہ مرض خطرناک اور مہلک ہے۔
علاج
۱۔ نیلا رنگ پانی صبح و شام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر و رات
۳۔ مریض کو آسمانی رنگ کی روشنی
میں روزانہ دس منٹ تک رکھا ج ائے۔ مناسب ہے کہ Specialistسے
مشورہ کیا جائے اور ان کی
ہدایت پر عمل کیا جائے۔
چیچک کی طرح خسرہ بھی متعدی
مرض ہے۔
علامات
یہ ایک شدید متعدی مرض ہے
جو ایک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے۔ شیر خوارگی اور بچپن کی عمر میں لاحق ہوتا ہے۔ شروع
میں زکام ہوتا ہے۔ آنکھیں آب آلود ہو جاتی ہیں، کھانسی آنے لگتی ہے اور بخار چڑھ جاتا
ہے، منہ کے اندر کی جھلی پر نہایت باریک سفید نشان (Koplik\'s Spots) ہو جاتے ہیں۔ بخار کے تیسرے
یا چوتھے روز جلد پر سرخ نشان نمودار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ ہی بخار میں کمی ہو جاتی
ہے۔
علاج
۱۔ فیروزی رنگ پانی صبح وشام
۲۔ آسمانی رنگ پانی دوپہر و
رات
۳۔ نارنجی رنگ پانی دن میں
ایک بار
۴۔ مریض کے سر پر دس منٹ تک
روزانہ نلی روشنی ڈالیں۔ گرمی کے موسم میں پانی زیادہ پلائیں
اسباب
وجوہات کے لحاظ سے اس کی دو
بڑی قسمیں ہیں:
۱۔ بنیادی۔ اس کی وجوہات نامعلوم
ہیں۔
۲۔ ثانوی
اندام نہانی کی سوزش
رحم کی بیماریاں
رحم میں رسولی
شکایات
عام طور پر عورتیں مروڑ نما
درد کی شکایت کرتی ہیں جو ایام شروع ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے اور چوبیس (۲۴) گھنٹے
سے بہتر(۷۲) گھنٹے تک رہتا ہے۔ اس درد کے ساتھ متلی قے تھکن دست پیٹ میں نچلی طرف
درد اور سر درد بھی ہوتا ہے۔
دوسری قسم (ثانوی) میں شکایت
صرف ایام کی خرابی یا کمی تک محدود نہیں رہتی بلکہ ازدواجی زندگی میں تکلیف، اولاد
کا نہ ہونا، وقت بے وقت بار بار خون آنے کی شکایت بھی ہوتی ہے۔
علاج
۱۔ ایام کے شروع ہونے سے ایک
ہفتے پہلے زیتون (Olive) رنگ پانی صبح و شام دیں اور ایام کے ایک دن بعد تک جاری رکھیں
۲۔ زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے
۳۔ سرخ رنگ پانی کھانے کے بعد
۴۔ دس منٹ صبح نہار منہ اور
دس منٹ رات نیلی شعاعوں کا تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر مالش کریں
۵۔ جامنی شعاعوں کا تیل روزانہ
پورے پیٹ پر صبح و شام پانچ پانچ منٹ مالش کریں
عورتوں میں عام طور پر تیرہ
سال کی عمر میں ماہانہ نظام شروع ہو جاتا ہے۔ عموماً ماہانہ نظام اکیس سے پینتیس دن
کے بعد جاری ہوتا ہے اور تقریباً آٹھ دن بعد ختم ہو جاتا ہے۔
خواتین بلوغت سے پہلے موقوفی
حیض (Menopause) کے بعد حمل کے دوران بچے کو دودھ پلانے کے دوران پاک و صاف رہتی ہیں۔
اگر چند ماہ اسی طرح گزر جائیں تو ایسی صورت میں حمل کے بارے میں سوچنا چاہئے اس کے
علاوہ مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں:
۱۔ زیادہ دواؤں کا استعمال
۲۔ اعصابی تناؤ
۳۔ وزن میں بہت کمی یا بہت
زیادتی
۴۔ رحم کی اندرونی تہوں کا
آپس میں چپک جانا
۵۔ غیر معمولی ورزش کرنا
۶۔ عورتوں میں ہارمون (ایسٹروجن)
کی کمی
۷۔ رحم میں ورم
۸۔ رحم پر چربی کی زیادتی
۹۔ رحم کے دیگر امراض
۱۰۔ ساس بہو کا جھگڑا
۱۱۔ خاوند کی طرف سے لاپرواہی
۱۲۔ شادی کے بعد ناموافق ماحول
علاج
۱۔ ارغوانی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ نارنجی رنگ پانی کھانے کے
بعد
۳۔ جامنی رنگ کی روشنی پندرہ
منٹ تک سر پر اور پندرہ منٹ تک پیٹ پر ڈالیں
۴۔ بینگنی شعاعوں کا تیل کمر
کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے اور ناف کے نیچے پیڑو پر دائروں میں مالش کریں۔
مالش کرتے وقت انگلیوں اور ہتھیلی کے درمیانی ابھار سے مالش کی جائے۔ مالش کرتے وقت
ہاتھ پر غیر معمولی دباؤ نہیں ہونا چاہئے۔ آہستہ آہستہ دیر تک مالش کریں تا کہ تیل
اور اس کے اندر شفا کی لہریں بدن میں جذب ہو جائیں۔
۵۔ 9X6انچ شیشہ
پر سرخ رنگ پینٹ کروا کر شام کے وقت اور 9X6انچ شیشہ پر جامنی رنگ پینٹ کرا کے دوپہر زوال کے بعد ایک گھنٹہ بعد دس
دس منٹ دیکھیں
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)