Topics

قلب کے آداب


                قلب کے آداب یہ ہیں کہ خراب اور برے خیالات کو دور کیا جائے اور اللہ کی نوازشوں اور نعمتوں اور عجائبات میں غور و فکر کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

                ‘‘اور وہ آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں غور کرتے ہیں۔’’

                رسول اللہﷺ نے فرمایا:

                ‘‘گھڑی بھر کا تفکر ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔’’

                قلب کے آداب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ طالب مخلوق خدا کے ساتھ حسن ظن رکھے، کینہ، دھوکہ، حسد، خیانت، شہرت، دولت کی محبت، جھوٹ اور دوسری برائیوں سے دل کو پاک کرے کہ یہ چیزیں قلب کی خیانتوں میں داخل ہیں۔

                نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:

                ‘‘دیکھو آدمی کے جسد میں گوشت کا ایک لوتھڑا ہے اگر وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہو گا اور اگر وہ خراب ہو تو سارا جسم خراب ہو جائے گا اور وہ قلب ہے۔’’

            

Topics


Adab e Mureeden

میاں مشتاق احمد عظیمی

حضور قلندر بابا اولیاءؒ فرماتے ہیں:

"ذہن کو آزاد کر کے کسی بندے کی خدمت میں پندرہ منٹ بیٹھیں۔ اگر بارہ منٹ تک ذہن اللہ کے علاوہ کسی اور طرف متوجہ نہ ہو تو وہ بندہ استاد بنانے کے لائق ہے۔ انشاء اللہ اس سے عرفان نفس کا فیض ہو گا۔"
                اس کتاب کی تیاری میں مجھے بیشمار کتابوں سے اچھی اچھی باتیں حاصل کرنے میں کافی وقت لگا۔ آپ کو انشاء اللہ میری یہ کاوش بہت پسند آئے گی اور سلوک کے مسافروں کو وہ آداب حاصل ہو جائیں گے جو ایک مرید یا شاگرد کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔                اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ مجھے سلسلہ عظیمیہ کے ایک ادنیٰ سے کارکن کی حیثیت سے میری یہ کاوش مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی نظر میں قبول ہو اور ان کا روحانی فیض میرے اوپر محیط ہو اور مجھے تمام عالمین میں ان کی رفاقت نصیب ہو۔ (آمین)


میاں مشتاق احمد عظیمی