Topics

سائی نس کا ورم

 

اسباب

کھوپڑی اور چہرے کی ہڈیوں میں کئی جگہ خلا ہوتا ہے جس کو سائی نس کہتے ہیں۔ بیکٹیریا کی کئی اقسام سائی نس کے ورم کا باعث بنتی ہیں۔ ناک کے پولپ (Polyps) ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا ہو جانا اور ناک کا انفیکشن سائی نس کا باعث بنتا ہے۔

علامات

سر درد متلی بخار کی شکایت ناک کا ایک نتھنا بند رہتا ہے اور دوسرے نتھنے سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے۔ متاثرہ سائی نس کے اوپر درد محسوس ہوتا ہے۔ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض رونے لگتا ہے اور کسی کل اسے چین نہیں آتا۔

علاج

۱۔       Indigoرنگ پانی صبح و شام

۲۔      نارنجی رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      صبح و شام جامنی شعاعوں کا تیل پیشانی پر ملیں اور پوری ناک پر نیلی شعاعوں کا تیل مالش کیا جائے۔

دانتوں کا درد

اسباب

دانتوں پر میل کا جمنا دانتوں کو صاف نہ رکھنا میٹھی اور کھٹی چیزوں کا بکثرت استعمال بدہضمی ہونا پارہ سے مرکب کسی دوا کا استعمال دانتوں کی جڑوں میں کیڑا لگنا گیس کا اسفل کی بجائے اوپر کی طرف رجوع کرنا کمزور مسوڑھوں پر سخت ٹوتھ برش استعمال کرنا دانتوں سے کسی سخت دھات کو موڑنا کولڈ ڈرنک بوتل کے اوپر ڈھکن کو دانتوں سے کھولنا غیر ضروری طور پر دانتوں میں سخت لکڑی یا ٹوتھ پک (Tooth Pick) سے خلال کرنا چھالیہ کھانا چیونگم اور ٹافیوں کا زیادہ استعمال تیز گرم روٹی یا تیز گرم مشروب کے بعد ٹھنڈا پانی دانتوں پر لگنا۔

علامات

دانت میں شدید درد ہوتا ہے منہ چلانے سے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔ مسوڑھے متورم ہو جاتے ہیں۔ بعض دفعہ چہرہ پر بھی ورم آ جاتا ہے۔

علاج

۱۔       درد کی صورت میں آسمانی رنگ پانی کی کلی بار بار کریں

۲۔      نیلا رنگ پانی صبح و شام کھانے سے پہلے

۳۔      سبز رنگ پانی کھانے کے بعد دونوں وقت

۴۔      زرد رنگ پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے

۵۔      مرہم زرد معدہ کی جگہ چاروں طرف جذب کریں

پائیریا

اسباب

غذا میں وٹامن سی کی کمی نظام ہضم کی خرابی شراب کا استعمال۔

علامات

پیٹ میں گیس بھری رہنا حلق سے گیس کا اخراج قبض یا بار بار پیچش ہونا فضلہ کا صحیح اخراج نہ ہونا مسوڑھوں کا سوج جانا مسوڑھوں میں پیپ پیدا ہونا، مسوڑھوں کی گرفت کمزور ہونے سے دانت کھل جاتے ہیں اور دانتوں میں فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔ دانت پر مسوڑھوں کے نیچے پیپ جم جاتی ہے منہ سے بدبو آتی ہے نوالہ چباتے وقت کراہت محسوس ہوتی ہے۔

علاج

۱۔       فیروزی رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نارنجی رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      نارنجی شعاعوں کا تیل ناف ک ے چاروں اطراف مالش کریں

۴۔      وٹامن سی کی گولیاں دن میں دوبار

۵۔      انار کے چھلکے پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی میں انار کا رنگ غالب ہو جائے۔ صبح شام رات ایک ایک گلاس انار کے پانی سے کلیاں کریں۔

۶۔      پائیریا میں ہاضمہ خراب رہتا ہے یا ہاضمہ خراب ہونے سے پائیریا ہوتا ہے۔ عام طور سے پائیریا کے علاج میں نظام ہضم درست کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اس لئے پائیریا کا مستقل علاج نہیں ہوتا۔

ڈینٹسٹ وہ اچھا سمجھا جاتا ہے جو دانت نکالنے کی مخالفت کرتا ہے۔ جب کہ ابتدائی دنوں میں اگر خراب مسوڑھوں سے دانت الگ کر دیا جائے تو دانت لگانے میں بتیسی (Denture) زیادہ بہتر سیٹ ہوتی ہے۔ مسوڑھے گلنے کی وجہ سے ڈینچر صحیح طرح سیٹ نہیں ہوتا ایسی صورت حال میں معالج کو چاہئے کہ وہ مریض کو ماہر امراض دندان سے رجوع کرنے کا مشورہ دے۔

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)