Topics

روح کہاں نہیں ہے؟

  

سوال   :   روح کیا چیز ہے؟  یہ انسان کے کس حصے میں ہوتی ہے اور انسان کی موت جسم کے کس عمل کے رکنے کی وجہ سے واقع ہوتی ہے؟  روح کا علم کس طرح سیکھتے ہیں؟  روح اور بد روح میں کیا فرق ہے؟  کیا بدروح سے نقصان پہنچ سکتا ہے؟

جواب  :   روح اللہ کا امر ہے ۔  روح کے بارے میں قرآن پاک میں ہے کہ آدم کا پتلا بنانے کے بعد اللہ نے کہا  اس میں داخل ہوجائے، یعنی آدم کے پتلے میں روح پھونک دی ۔ ایک سائل نے کسی بزرگ سے پوچھا میں روح کو دیکھنا چاہتا ہوں ،  روح کہاں ہے؟  بزرگ نے فرمایا : روح کہاں نہیں ہے؟ سائل نے کہا نظر کیوں نہیں آتی؟ بزرگ نے فرمایا  مکھن کہاں ہوتا ہے؟ سائل نے کہا دودھ میں ، بزرگ نے پوچھا نظر آتا ہے،  سائل نے کہا نہیں،  بزرگ نے فرمایا جس طرح دودھ بلونے سے کچھ نظر آجاتا ہے اسی طرح آتماٹٹولنے سے ، ریاضت ،  مجاہدہ سے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر خلوص  دل سے عمل کرنے سے روح نظر آجاتی ہے۔ قبر میں دفن کرنے کے بعد کچھ لوگوں کے (Aura)  بھٹک جاتے ہیں۔ اسی کو بدروح کہتے ہیں ،  بدروح تکلیف پہنچاتی ہے۔

Topics


Usoloo


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔