Topics
ہم رنگ کو کیسے دیکھتے ہیں۔ اس کے بارے میں
مختلف نظریات ہیں۔ عام طور پر جس نظریہ کو قبول کیا جا رہا ہے وہ کلاسیکل تھیوری (Classical Theory) ہے۔
کلاسیکل تھیوری ماہر علم طبعیات یا نگ(Young) اور ماہر علم الاعضاء ہیلم ہولٹز(Helm Holtz) نے پیش کی۔ اس کو یانگ ہیلم
ہولٹز تھیوری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دونوں سائنسدان اس بات سے متاثر ہوئے کہ تین رنگ
دوسرے تمام رنگوں کے مرکب بنانے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔
اس نظریہ کے مطابق آنکھ کے پردے پر تین قسم
کے کونز (Cones) ہوتے ہیں۔ ایک کون سرخ رنگ،
دوسرا کون زرد رنگ اور تیسرا کون آسمانی رنگ کے طول موج کے لئے حساس ہوتا ہے۔ اب جس
رنگ کا طول موج دماغ کے پردے سے ٹکراتا ہے وہ متعلقہ کون کو متحرک کر دیتا ہے۔ جس کی
وجہ سے ہم وہ رنگ دیکھ لیتے ہیں۔ دوسرے تمام رنگ دو یا تینوں کونز کے متحرک ہونے سے
نظر آتے ہیں۔ مثلاً بنفشی رنگ کا طول موج ان دو کونز کو متحرک کرتا ہے جو کہ سرخ اور
آسمانی رنگ کے طول موج کے لئے حساس ہوتے ہیں۔ ان دونوں کونز کے متحرک ہونے سے ہمیں
بنفشی رنگ نظر آتا ہے۔
رنگ دراصل روشنی کی وہ خاصیت ہے جو اندھیرے
سے مل کر بنتی ہے۔ کسی شئے (Object)
کا رنگ ہمیں کالا اس لئے نظر آتا ہے کہ وہ شئے روشنی کی تمام لہروں کو جذب کر لیتی
ہے۔ کسی شئے کا رنگ ہمیں سفید اس لئے نظر آتا ہے کہ وہ شئے روشنیوں کی تمام لہروں کو
منعکس کر رہی ہے۔ ہم سرخ رنگ اسی وقت دیکھتے ہیں جب کوئی شئے سرخ رنگ کے علاوہ طیف
کے دیگر تمام رنگوں کو جذب کر لے۔ یہی صورت حال دوسرے رنگوں کی ہے۔
رنگ کیوں ہیں، کیسے بنتے ہیں، بنیادی رنگ کیا
ہے؟ ابھی تک بالکل واضح صورتحال سامنے نہیں آئی۔ کچھ لوگ بنیادی رنگ چار بتاتے ہیں
کچھ لوگ بنیادی رنگ تین مانتے ہیں۔ ایک گروہ کالے رنگ کو اصل رنگ کہتا ہے، قلندر بابا
اولیاءؒ آسمانی رنگ کو اصل قرار دیتے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)