Topics
اسباب
دل چونکہ مسلسل کام کرتا رہتا
ہے اس لئے خون کی سپلائی نہایت ضروری ہے۔ دل کو خون کو رونری شریان (Coronary Arteries) سے ملتا ہے۔ کسی بھی وجہ
سے کورونری شریان تنگ ہو جائے تو دل کو خون کی سپلائی کم ہو جاتی ہے اور دل کا دورہ
یا انجائنا (Angina) ہو جاتا ہے۔
کورونری شریان ک ے تنگ ہونے
کی بنیادی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی مگر دیگر وجوہات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں:
۱۔ زیادہ عمر
۲۔ ہائی بلڈ پریشر
۳۔ کولیسٹرول کی زیادتی
۴۔ سگریٹ نوشی
۵۔ ذیابیطس
۶۔ موٹاپا
۷۔ ضرورت سے زیادہ آرام و آسائش
اور عیاشی
۸۔ غم غصہ پریشانی نشہ کی عادت
علامات
دل کے عضلات نہایت حساس ہوتے
ہیں۔ اگر عضلات میں خون کی فراہمی ۳۰ منٹ سے دو گھنٹہ تک رک جائے تو دل مر جاتا ہے۔ دل کے دورہ کے مریض سینے
کے شدید درد کے ساتھ تڑپتے ہیں۔ درد حرکت کرنے سے بڑھتا ہے۔ درد عام طور پر سینے میں
بائیں طرف ہوتا ہے اور آرام کرنے سے کم ہوتا ہے لیکن ختم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ مریض
کو ٹھنڈے پسینے آتے ہیں، کمزوری محسوس ہوتی ہے، سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے، متلی
اور الٹی ہو سکتی ہے۔ موجودہ میڈیکل سائنس میں دل کے دورے کی تشخیص E.C.Gسے کی جاتی ہے۔
علاج
۱۔ دل کا دورہ پڑ جائے تو
فوراً ہسپتال میں داخل کریں یا ہارٹ اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ کمزوری دور کرنے
کے لئے ناشتہ کے بعد سرخ رنگ
کا پانی دیں۔
۲۔ فیروزی رنگ پانی صبح و شام
۳۔ زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے
۴۔ نارنجی رنگ پانی کھانے کے
بعد دیں
۵۔ ہارٹ اسپیشلسٹ کی ہدایات
پر مکمل طور پر عمل کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)