Topics

آنکھ کے آدب


                آنکھ کا ادب یہ ہے کہ حرام چیزوں کو اور لوگوں کے عیب و منکرات کو دیکھنے سے باز آئے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

                ‘‘اللہ جانتا ہے آنکھوں کی خیانت کو اور جو سینوں میں چھپی ہوئی باتیں ہیں۔’’

                کہا جاتا ہے کہ جس شخص کی نظر بازی زیادہ ہو گی اس کی حسرتیں بھی زیادہ ہوں گی۔ طالب کی نگاہ اللہ کی قدرت و عظمت اور اس کی صفت کی خوبصورتی پر استدلال کے لئے ہونی چاہئے اور نفس عمارہ کی خواہشات سے اسے عاری ہونا چاہئے۔

            

Topics


Adab e Mureeden

میاں مشتاق احمد عظیمی

حضور قلندر بابا اولیاءؒ فرماتے ہیں:

"ذہن کو آزاد کر کے کسی بندے کی خدمت میں پندرہ منٹ بیٹھیں۔ اگر بارہ منٹ تک ذہن اللہ کے علاوہ کسی اور طرف متوجہ نہ ہو تو وہ بندہ استاد بنانے کے لائق ہے۔ انشاء اللہ اس سے عرفان نفس کا فیض ہو گا۔"
                اس کتاب کی تیاری میں مجھے بیشمار کتابوں سے اچھی اچھی باتیں حاصل کرنے میں کافی وقت لگا۔ آپ کو انشاء اللہ میری یہ کاوش بہت پسند آئے گی اور سلوک کے مسافروں کو وہ آداب حاصل ہو جائیں گے جو ایک مرید یا شاگرد کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔                اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ مجھے سلسلہ عظیمیہ کے ایک ادنیٰ سے کارکن کی حیثیت سے میری یہ کاوش مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی نظر میں قبول ہو اور ان کا روحانی فیض میرے اوپر محیط ہو اور مجھے تمام عالمین میں ان کی رفاقت نصیب ہو۔ (آمین)


میاں مشتاق احمد عظیمی