Topics
آسمانی رنگ ایلومینیم، کوبالٹ، جست لیڈ(Lead) کے علاوہ آسمانی رنگ کے سارے
پھل اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ مثلاً آلو بخارا، انگور، ناشپاتی، آلو اس کے علاوہ
مچھلی اور مرغی میں بھی پایا جاتا ہے۔
ذہنی خواص:
آسمانی رنگ وحدانیت کا مظہر ہے یہ رنگ روحانی
ہے۔ جسم مثالی میں آسمانی رنگ کا ہالہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ شخص صاحب فن ہے۔
پرسکون طبیعت کا مالک ہے، روحانی سوجھ بوجھ رکھتا ہے۔ رنگ میں جس قدر گہرائی ہو گی
اسی مناسبت سے روحانیت دیانت داری فراست اور تقدس کا درجہ بلند ہو گا۔
جن لوگوں پر آسمانی رنگ غالب ہوتا ہے وہ خدا
ترس مخلوق کی خدمت کرنے والے اللہ کی نشانیوں پر غور کرنے والے، انبیاء اور اولیاء
اللہ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس رنگ کی حامل خواتین اور حضرات انبیاء علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی طرز فکر کو زندگی کا نصب العین سمجھتے ہیں۔ اخوت اور بھائی چارہ کی تلقین
کرتے ہیں، تفرقہ بازی سے دور رہتے ہیں۔
جسمانی خواص:
آسمانی رنگ کو دوسرے رنگوں کے مقابلے میں قدرے
اہمیت حاصل ہے۔ اس کا مزاج ٹھنڈا ہے۔ اسے سرخ رنگ کی ضد سمجھا جاتا ہے۔ تیز بخار اتارنے
اعصابی تناؤ کم کرنے، نبض کی بڑھتی ہوئی رفتار کو اعتدال پر لانے اور دماغ کو سکون
پہنچانے کے لئے بے حد مفید ہے۔ آسمانی رنگ سے ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مدد
ملتی ہے۔ آسمانی رنگ اعصاب کو پرسکون اور ذہنی و جسمانی ہیجان کو کم کرنے میں معاون
ہے۔
آسمانی رنگ مندرجہ ذیل متفرق امراض میں مفید
ہے۔
عام بخار، سرخ بخار، ٹائیفائیڈ، طاعون، چیچک،
مرگی، ہسٹیریا، اختلاج قلب، پیاس، یرقان، صفرا، آنکھوں کے امراض، زہریلے ڈنک، خارش،
السر، دانت کے امراض اور بے خوابی۔
آسمانی رنگ میں ہلکی سی سرخی ہو تو نیلا رنگ
ہے۔
ذہنی خواص:
اس رنگ کی خواتین و حضرات مخلوق کے علاج میں
دلچسپی رکھتے ہیں۔ طبیب اور ڈاکٹر حضرات اس رنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ گو کہ
زیادہ نہیں بولتے پھر بھی دوسرے لوگ ان کی محفل میں خود آگاہی حاصل کرتے ہیں گویا وہ
آئینہ ہوتے ہیں جس میں لوگ خود کو دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگ خاموش پر سکون اور نرم مزاج
ہوتے ہیں اور ان میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ لوگ ان کے پاس بیٹھ کر خود کو پرسکون محسوس
کرتے ہیں۔
جسمانی خواص:
یہ رنگ خون کی صفائی آنکھوں کے ورم کانوں کے
چند امراض (کانوں میں شور کان میں پھنسی) اعصابی تکالیف، سانس کی نالیوں کی سوزش، پھیپھڑوں
اور ناک کی تکلیف، ٹانسلز اور کھانسی کے علاج میں مفید ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)