Spiritual Healing
سوال : ایک
ناچنے اور گانے والی بازار حسن کی عورت سے شادی کی،مگر وہ مجرے سے باز نہیں آتی ۔
نہانے میں ۳
سے ۴
گھنٹے لگا دیتی ہے، برائے کرم علاج بتا دیں؟
جواب : آپ
اپنی بیوی کا ایک بلیک اینڈ وائٹ پوسٹ کارڈ کا تازہ فوٹو بنوائیں۔ فوٹو گرافر سے
کہہ کہ نیگیٹیو یا فوٹو پر کسی قسم کے رنگ
سے ٹچنگ نہ کی جائے۔ اس فوٹو کے تکون کی شکل میں تین ٹکڑے قینچی سے کاٹ لیں۔ ایک
ٹکڑا کسی اونچے اور بڑے درخت کی شاخ سے لٹکا دیں ، ایک ٹکڑا بہتے پانی میں ڈال
دیں، ایک ٹکڑا بیوی کے تکیہ کو کھول کر ر وئی کے بیچ میں رکھ کر دوبارہ سی دیں۔ خیال رہے کہ یہ تکیہ بیوی کے علاوہ کوئی اور
استعمال نہ کریں۔ فوٹو کے اس عجیب و غریب
عمل سے چند ہفتوں کے اندر اندر آپ کی بیوی نہ صرف غیر مردوں سے ہٹ کر آپ کی طرف راغب ہوجائے گی ، بلکہ گناہ آلودہ
زندگی کا خیال بھی اس کے ذہن سے نکل جائے گا،
اس عمل کوئی صاحب یا صاحبہ اجازت کے
بغیر نہ کریں۔
Khwaja Shamsuddin Azeemi
ان
کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور
تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔
میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ 125 سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے
تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے
، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ
ہوسکے۔