Spiritual Healing
سوال ؛ اچھے
خاصے مالدار گھرانے کا فرزند ہوں، مجھے
جوا کھیلنے کی بہت بری عادت ہے ہرچند چاہتا ہوں کہ اس بری عادت سے چھٹکارا مل جائے
مگر کامیاب نہیں ہوتا ہوں ، پچھلے تین
دنوں میں پانچ ہزار روپے کی بازی ہار چکا ہوں، خدارا میری مدد کریں۔
جواب : ایک
بڑا آئینہ لیجئے، کسی گوشہ میں بیٹھ جائیے جہاں آپ کو کوئی دوسرا شخص نہ دیکھے،
چند منٹ آئینے میں اپنی شکل دیکھئے اور پھر منہ چڑھائیے، چند ہفتوں میں اس بری عادت سے نجات حاصل کرلیں
گے، رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے
سیدھے آرام سے لیٹ جائیں، آنکھیں بند کرکے دونوں ہاتھ منہ پر رکھ لیں اور یہ
الفاظ دھراتے دھراتے سو جائیں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے ۔
Khwaja Shamsuddin Azeemi
ان
کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور
تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔
میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ 125 سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے
تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے
، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ
ہوسکے۔