Topics

مثالی معاشرہ


حیوانات میں زندگی گزارنے کی قدریں بھی انسان کی معاشرتی زندگی سے کا فی حد تک مماثلت رکھتی ہیں۔ جو ہمیں حیوانات کی عقلی بیداری کا ثبوت فراہم کرتی ہیں جس کی چند مثالیں ہدئیہ کا رئین ہیں ۔

اس کی ایک مثال حشرات الارض کے خاندان کے ایک فرد ’’شہدکی مکھی ‘‘ کی ہے۔ شہد کی مکھیاں(HONEY BEES) اپنی پو ری فیملی یا ایک کا لونی میں موم کے ہزاروں چھوٹے چھو ٹے ہشت پہلو کمروں پر مشتمل ایک چھتے میں رہتی ہیں ۔ ان سب میں ایک ملکہ ہو تی ہے ۔ رعایا میں تقر یباً دو ہزار مکھیاں ہو تی ہیں۔ ان کے علاوہ ما دہ مکھیاں ہو تی ہیں ان کی تعداد ایک چھتے میں بیس ہزار کے لگ بھگ ہو تی ہے۔ کارکن مکھیاں ما دہ ہو نے کے با وجود انڈے دینے کی صلا حیت نہیں رکھتیں ۔

ملکہ دو سری تمام مکھیوں سے زیادہ خوبصورت ہو تی ہے ۔ یہ ہر وقت چھتے کے اندر رہتی ہے ۔ ملکہ ایک دن میں تقریباً ایک ہزار سے دو ہزار تک انڈے دیتی ہے ۔  انڈے دو قسم کے ہو تے ہیں۔ ایک مکمل انڈے(FERTILIZED EGGS) اور دو سرے نا مکمل انڈے(UNFERTILIZED EGGS) ۔  مکمل انڈوں سے ملکہ اور کارکن مکھیاں نکلتی ہیں اور جب کہ نا مکمل انڈوں سے نر مکھیاں نکلتی ہیں ۔ چند مکھیاں ہر وقت ملکہ کی خدمت کے لئے موجود رہتی ہیں ۔ یہ مکھیاں ہر طر ح سے ملکہ کا خیال رکھتی ہیں ۔ ملکہ کی اوسط عمر تین سال ہو تی ہے ۔ ملکہ جب تک انتظامی امور احسن طر یقے پر انجام دیتی رہتی ہے ۔محافظ مکھیاں اس کی ہر طرح سے خدمت انجام دیتی ہیں ۔ لیکن ملکہ جب اپنے فرا ئض سے غفلت برتنے لگتی ہے یا بو ڑھی ہو جا تی ہے تو یہی محا فظ مکھیاں اس کے گر د جمع ہو جا تی ہیں اور تمام مکھیاں ملکہ پر حملہ کر دیتی ہیں اور ڈنک مار مار کر ملکہ کو ہلاک کر دیتی ہیں ۔ ملکہ کی ہلا کت کی خبر پو ری کا لونی کو دینے کے لئے چند مکھیاں ایک خاص آواز نکالتی ہیں اور آواز نکا لتے وقت چھتے کے گرد کئی چکر کا ٹتی ہیں ۔ملکہ کی طبعی عمر تین سال ہو تی ہے ۔

نئی ملکہ کی تقرری کے لئےکارکن مکھیاں انڈوں میں سے تین دن پرانے مکمل انڈے تلاش کر کے لے آتی ہیں ۔ کچھ  دنوں کے بعد انڈوں میں سے کیڑے نکل آتے ہیں کارکن مکھیاں انہیں پھولوں کے جمع کئے ہوئے زرِگل کھلاتی ہیں اور پھولوں کا رس پلاتی ہیں ۔ کچھ دنوں کے بعد ان کیڑوں یا لا رووں کے اوپر ایک غلاف چڑھ جاتا ہے ۔ اس غلاف سے ڈھکے ہو ئے کیڑے کو پیوپا کہتے ہیں ۔مکھیاں پیوپا کے خانوں کو موم لگا کر بند کر دیتی ہیں ۔ پندرہ دن کے بعد پیو پا ایک با لغ مکھی کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور موم ہٹا کر خانوں سے با ہر نکل آتے ہیں ۔ان میں سے ایک کا تقرر بحیثیت ملکہ ہو جا تا ہے اورباقی ملکہ مکھیاں اڑ جا تی ہیں اور ہر ملکہ اپنا علیحدہ چھتہ بنا لیتی ہیں ۔

کارکن مکھیاں ملکہ سے قدرے چھوٹی ہو تی ہیں ۔ کارکن مکھیوں کی اوسط عمر دو ماہ ہوتی ہے اور دو ماہ کی مختصر زندگی محنت و مشقت کر تے گزر جا تی ہے ۔انڈوں سے نکلنے کے تیسرے دن سے کارکن مکھیاں اپنا کام شروع کر دیتی ہیں ۔ یہی مکھیاں چھتہ تیار کر تی ہیں ۔ کارکن مکھیوں کے اندر موم پیدا کر نے والے گلینڈ ز ہو تے ہیں جو موم پید اکر تے ہیں اور یہ موم چھتہ تیار کر نے میں کام آتا ہے ۔  یہ چھتہ کئی حصوں میں تقسیم ہو جا تا ہے ۔  چھتے کا درمیانی حصہ جو دو سرے تمام خانوں سے بڑا  اور ہوا دار ہو تا ہے ملکہ کے لئے مخصوص ہو تا ہے ۔  چھتے میں نر مکھیوں کے لئے سینکڑوں خانے ہو تے ہیں ۔ مادہ مکھیوں کے بے شمار گھروں کے علاوہ شہد کو ذخیرہ کر نے کے لئے کئی گو دام ہو تے ہیں اورپھو لوں کے زر دانوں کے لئے الگ گو دام ہو تے ہیں جو مکھیوں کی خوراک بنتے ہیں ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔