Topics
جس طر ح سانس کی
مشقوں کے ذریعے شعور یا جسمانی نظام طا قت ور ہو تا ہے اسی طر ح صعودی سانس کے
ذریعے انسان کی رُو ح میں انوا ر کے ایسے ذخیرے جمع ہو جا تے ہیں جن
ذخیروں سے آدمی فکشن (FICTION)اور مفروضہ حواس
سے نکل کر حقیقی دنیا (غیب کی دنیا )میں پہنچ جا تا ہے ۔ سانس کی مشق سے انسان
کے اندر ذخیرہ کر نے والے موجود چھ اسٹور نور ،رو شنی اور انر جی سے معمور ہو جا
تے ہیں ۔ رُو ح کے اندر یہ چھ اسٹور مختلف مقامات پر ہیں ۔
اوران گو داموں میں جو رو شنیاں جمع ہو تی ہیں ان کے رنگ مختلف ہیں ۔
پہلے گودام میں
زرد رنگ کی رو شنیاں ، دو سرے میں سرخ رنگ، تیسرے میں سفید رنگ ، اور چو تھے میں
سبز رنگ ، پا نچویں میں نیلا رنگ اور چھٹے میں بنفشی رنگ کی رو شنیاں جمع ہیں۔ ان
رنگوں کے ملاپ (COMBINATION)سے بہت سارے رنگ
بنتے ہیں۔ یہ رنگ دراصل زندگی میں کام آنے والے جذبات کے آئینہ دار ہیں ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔
*ایک کتاب المبین
*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ
*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے
*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام
*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔
یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔