Topics

قلندر کا مقام


ان بندوں میں سےجو بندے قلندر ہو تے ہیں وہ زمان و مکان (TIME AND SPACE) کی قید سے آزاد ہو جاتے ہیں اور سارے ذی رُو ح   اس کے ماتحت کر دیے جاتے ہیں ۔ کائنات کا ذرہ ذرہ ان کے تابع فر مان ہو تا ہے ۔ لیکن اللہ کے یہ نیک بندے غرض ، طمع ، حرص اور لالچ سے بے نیاز ہو تے ہیں۔ مخلوق جب ان کی خدمت میں کوئی گزارش پیش کر تی ہے تو وہ اس کو سنتے بھی ہیں اور اس کا تدارک بھی کر تے ہیں ۔کیوں کہ قدرت نے انہیں اسی کام کے لئے مقرر کیا ہے ۔ یہی وہ پا کیزہ بندے ہیں جن کے بارے میں اللہ کہتا ہے :

’’میں اپنے بندوں کو دو ست رکھتا ہوں اوور ان کے کان ، آنکھ اور زبان بن جا تا ہوں ۔ پھر وہ میرے ذریعے بو لتے ہیں، میرے ذریعے سنتے اور میرے ذریعے چیزیں پکڑتے ہیں ۔‘‘

ان ازلی سعید بندوں کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہر بندے کا اللہ کے ساتھ محبوبیت کا رشتہ قائم ہے، ایسی محبوبیت کا رشتہ جس میں بندہ اپنے اللہ کے ساتھ رازو نیاز کر تا ہے ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔