Topics
دو ڈولفن ایک سانپ
نما مچھلی ایل(EEL) کے ساتھ کھیل رہی تھیں اور اس کا پیچھا کر
کے اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی تھیں ۔ چالاک ایل نے ڈولفنوں سے بچنے کے لئے اچانک
غوطہ لگا یا اور ایک سوراخ میں گھس کر پنا ہ گزیں ہو گیا ۔اب ذر ا ڈولفن کی ذہانت
ملا خطہ فرمائیں کہ ان میں سے ایک نے ایک ایسی مچھلی پکڑلی جس کے منہ پر زہر یلا
ڈنک ہو تا ہے۔ اور دم سے پکڑ کر مچھلی کا سر اس سوراخ میں داخل کر دیا جس میں ایل
چھپا بیٹھا تھا ایل نے جوزہر یلی مچھلی کو دیکھا تو سوراخ سے نکل کربھا گا اور
کھیل دو با رہ شروع ہو گیا ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔
*ایک کتاب المبین
*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ
*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے
*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام
*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔
یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔