Topics

درخت اور گھا س


چو پا ئے بہر حال انسانوں سے بہت بڑی تعداد میں زمین پر موجو دہیں ۔ بظا ہر وہ زمین پر اگی ہو ئی گھاس کھا تے ہیں درختوں کے پتے چرتے ہیں لیکن جس مقدار میں گھاس اور درختوں کے پتے کھا تے ہیں، زمین پر کو ئی درخت نہیں رہنا چا ہئے ۔ قدرت ان کی غذائی کفا لت پو ری کر نے کے لئے اتنی بڑی مقدار میں درخت اور گھا س پید اکر تی ہے کہ گھاس اور پتوں میں کمی واقع نہیں ہو تی۔ یہ ان درختوں اور پتوں کا تذکرہ ہے جس میں انسان کا کو ئی تصرف نہیں ہے ۔ قدرت اپنی مر ضی سے انہیں پیدا کر تی ہے اور اپنی مر ضی سے سر سبز اور شاداب رکھتی ہے۔

زندگی کی بنیادی ضروریات اللہ بغیر کسی جدو جہد اور محنت کے تقسیم کر تا ہے۔ بنیادی ضروریات میں سب سے اہم ہوا ، پا نی ، دھو پ ،چا ند کی رو شنی شامل ہیں ۔اگر انسان اپنی ضروریات کا خود کفیل ہے تو اس کے پاس کو ن سی طاقت ہے، ایسا کو ن سا علم ہے کہ وہ دھو پ حاصل کر سکے ۔ زمین کے اندر اگر پا نی کے سوتے خشک ہو جا ئیں تو انسان کے پاس ایسا کو نسا علم یا طا قت ہے جوزمین کے اندر پا نی کی نہریں جا ری کر دے۔ یہی حال ہوا کا ہے ۔ ہوا اگر بند ہو جا ئے، اللہ کا وہ نظام جو ہوا کو تخلیق کر تا ہے اور ہواکو گر دش میں رکھتا ہے،اگر معطل ہو جا ئے تو زمین پر موجود اربوں کھر بوں مخلوق ایک سیکنڈ کے ہزاویں حصے میں تباہ اور بر باد ہو جا ئےگی ۔ اللہ کی رزاقیت اور وسائل کی تقسیم کے سلسلے میں قلندر غوث علی شاہ سے ایک واقعہ سنئے ۔ 


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔