Topics

انجینئر چیونٹیاں


انجینئر چیونٹیاں اپنے ہنر مندی کے اعلیٰ نمونہ پیش کر تی ہیں۔ یہ درمیان میں ایک بڑا سا کمرہ بناتی ہیں جو شاہی محل کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے ۔ یہ کمرہ انتہا ئی صاف ستھرا رکھا جا تا ہے۔ اس میں ملکہ قیام کر تی ہے ۔ مزدور اور کا رکن دونوں ملکہ کی خدمت گزاری میں مصروف رہتے ہیں ۔اور شاہی محل گیلریوں کے ذریعے ہر طر ف سے ملا ہو تا ہے ۔ ان گیلر یوں میں جگہ جگہ عام خانے ہو تے ہیں جن میں یا توغذا کا ذخیرہ ہو تا ہے یا مزدور کا رکن رہتے ہیں۔ ان کا قلعہ اتنا مضبوط ہو تا ہے کہ اس پر پا نی کا کو ئی اثر نہیں ہو تا اوور شدید تپش بھی اس پر اثر انداز نہیں ہو تی ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔