Topics

عقل مند چیونٹی


چیو نٹی جیسی انتہا ئی چھو ٹی مخلوق کی عقل کا اندازہ اس واقعے سے لگا یا جا سکتا ہے ۔

ایک چیونٹی نے حضرت سلیمان ؑ کو لشکر کی دعوت کی ۔ حضرت سلمان ؑ ایک جلیل القدر پیغمبر اور عظیم با دشاہ گزرے ہیں ۔ آپ کے لشکر میں انسانوں کے علاوہ جنات ، چر ند ، پر ند ، درند سب ہی شامل تھے ۔ آپ کو ہوا ؤں اور مو سموں پر پو را تصرف تھا ۔ حضرت سلیمانؑ نے اس چیونٹی کو اٹھا کر اپنی ہتھیلی پر رکھ لیا اور پو چھا ’’بتا ! تیری سلطنت وسیع ہے یا میری ؟‘‘

چیونٹی نے کہا ۔’’کس کی سلطنت پُر عظمت ہے یہ اللہ کو معلوم ہے مگر میں یہ بات جا نتی ہوں کہ اس وقت میرا تخت سلیمان کا ہاتھ ہے ۔‘‘

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔