Topics

گاؤں میں مر غ پلا ؤ


استغنا کے ضمن میں غوث علی شاہ قلندر پا نی پتی اپنی تصنیف ’’تذکرہ غوثیہ ‘‘میں ایک دلچسپ واقعہ لکھتے ہیں کہ۔۔۔

میں ایک دیہات کی مسجد میں امام تھا ۔مسجد میں ایک فقیر آکر رک گیا ۔مغرب کے بعد میں نے اسے کھانے کے لیےبلا یا تو اس فقیر نے پو چھا کھا نے میں کیا ہے ؟اتفاق سے اس روز دال روٹی تھی ۔ فقیر نے یہ بات سن کر کہ دال رو ٹی ہے کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ اور خاموش ہو گیا۔ میں نے دو با رہ کھا نے کے لئے اصرار کیا تو بو لا میرا اللہ سے یہ معاہدہ ہے کہ اگر مجھے وہ مرغ پلا ؤ دیتا ہے تو کھا تا ہوں ورنہ نہیں کھا تا ۔ میں نے یہ سمجھ کر کہ یہ نفسیاتی مر یض ہے اس کے لئے کھا نا بچا کر رکھ دیا ۔ بر سا ت کا موسم تھا۔ آسمان پر گھٹا چھا ئی ہو ئی تھی۔ میں اپنے حجرے میں چلا گیا۔ اور دروازہ بند کر کے سو نے کے لئے لیٹ گیا ۔ تھوڑی سی ہی دیر گزری تھی کہ موسلادھا ر با رش ہو نے لگی۔ اور اس مو سلادھار با رش میں کسی نے دروازے پر دستک دی ۔ اٹھ کر میں نے دوازہ کھولا تو ایک صاحب سر پر بوری اوڑھے دروازے کے باہر کھڑے تھے اور ان صاحب نے ایک تھال مجھے پکڑا دیا ۔ اور کہا "ملا جی ! ہم نے منت ما نی تھی ۔ یہ مر غ پلا ؤ ہے۔ بر تن صبح آجا ئیں گے۔ میں یہ مر غ پلا ؤ لے کر فقیر کے پاس گیا اور تھال اسے پکڑا دیا ۔اس نے خوب سیر ہو کر کھا یا ۔


Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔