Topics

کیلے کے با غات


جی ایچ ولیم نے اپنی کتاب (THE ELEPHANT)میں دو نو عمر ہا تھیوں کا ذکر کیا ہے جو عموماً کھلے پھرتے تھے لیکن ان کی گردنوں میں بلند آوا ز والی گھنٹیاںلٹکا دی گئی تھیں تا کہ یہ معلوم ہو تا رہے کہ وہ کہاں ہیں ۔ ایک روز یہ دونوں قریب کے تالاب کے کنارے گئے اور وہاں سے گیلی مٹی اٹھاکر اپنی اپنی گھنٹی میں بھر لی ۔ نتیجتاً گھنٹیاں بجنا بند ہو گئیں۔ پھر ان دو نوں نے کیلوں کے با غوں کا رخ کیا اور پھر خوب جی بھر کے کیلے کھا ئے ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔